پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی حمایت کی ، رحمن ملک
جمعہ 22 اگست 2014 16:35
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمن ملک نے کہا ہے کہ ڈیڈ لاک تصادم کی طرف جارہا ہے،دونوں جماعتوں کو صبر کا دامن تھامنا چاہئے،حکومت کا کام ہے کہ لانگ مارچ سے ٹھیک طرح سے نمٹے،پاکستان پیپلز پارٹی نے غیر جانبدارانہ کردار اپنایا ہے، سیاست میں کچھ بھی نا ممکن نہیں،چھوٹی چھوٹی گڑبڑ مل کر بڑی گڑبڑ بنتی ہے،نہیں سمجھتا کہ مارشل لا لگ سکتا ہے، وزیراعظم کو آئی ایس پی آرکے بیان کوسننااورعمل کرنا چاہیے۔
جمعہ کو کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سیاست میں کچھ بھی نا ممکن نہیں،دونوں جانب سے کوئی فاروڈ اپروچ نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اس ساری صورتحال میں پاکستان پیپلز پارٹی نے نیوٹرل رول اپنایا ہے۔(جاری ہے)
رحمان ملک نے کہا کہ وہ عمران خان کی لمبی زندگی کیلئے دعا گو ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک جانب خورشید شاہ سے متعلق بدزبانی کی گئی،وہیں تعریف بھی ہوئی،پاکستان پیپلز پارٹی نے غیر جانبدارانہ کردار اپنایا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی حمایت کی ہے، خورشید شاہ وہی کام کرتے ہیں جو اپوزیشن رہنما کو کرنا چاہیے،ہم آصف زرداری کی دی ہوئی لائن پر ہی چلتے ہیں،آصف زرداری نے ہدایت کی ہے کہ مسئلے کو جلد حل کیا جائے، تمام پارٹیوں سے بات کی جائے،پاکستان پیپلز پارٹی وہی فیصلہ کرے گی جوعوام چاہتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام ہے کہ لانگ مارچ سے ٹھیک طرح سے نمٹے،آئین کے دائرے میں رہ کر کوئی حل نکالا جائے ،حکومت نے لاہور میں کوئی مذاکرات نہیں کیے،دونوں جماعتوں کو صبر کا دامن تھامنا چاہیے، ماحول بنانا پڑتا ہے ،ہم سب انسان ہیں،وزیراعظم کو آئی ایس پی آرکے بیان کوسننااورعمل کرنا چاہیے،دنیا میں ہر جگہ آئین کی عزت کی جاتی ہے،حکومت لانگ مارچ اوراحتجاج کو ایسے ڈیل کرے کہ تصادم نہ ہو،حکومت لانگ مارچ اوراحتجاج کو ایسے ڈیل کرے کہ تصادم نہ ہو،حکومت معاملات حل نہیں کرسکتی تو ذمے داری بھی اسی پرعائدہوتی ہے،رات بڑی دیرتک الطاف حسین سے بات ہوئی وہ بھی پریشان تھے،انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں گڑبر ہو جاتی ہے،چھوٹی چھوٹی گڑبڑ مل کر بڑی گڑبڑ بنتی ہے،نہیں سمجھتا کہ مارشل لا لگ سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ای او بی آئی نے پنشنرز کیلئے 4ارب 73کروڑ روپے سے زائد کی پنشن جاری کردی
-
حقیقت میں آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت ،زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، شہباز شریف
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
-
سپیکرقومی اسمبلی کی تونسہ شریف میں جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، حمزہ شہباز شریف
-
امریکہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن
-
آرمی چیف کی موجودہ اور نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ، پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال
-
سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ، کوسٹ گارڈز اسے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
-
کووڈ۔19 مریضوں پر جراثیم کش ادویات کا استعمال ’خطرناک نتائج کا حامل‘
-
غزہ: ان پھٹا گولہ بارود صاف کرنے میں 14 سال لگ سکتے ہیں، ماہرین
-
یوکرین جنگ: بچوں کی ہلاکتوں میں 40 فیصد اضافہ، یونیسف
-
ایران: نوعمر لڑکیوں پر حجاب قوانین کے کڑے اطلاق پر تشویش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.