عمران خان کے کہنے پر اسمبلی تحلیل ہوگی نہ ہی وزیراعظم استعفیٰ دیں گے،مولانا فضل الرحمن
جمعہ 22 اگست 2014 19:53
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان کے کہنے پر اسمبلی تحلیل ہوگی اور نہ ہی وزیراعظم استعفیٰ دیں گے خیبرپختونخواہ اسمبلی کی تحلیل کے خطرے کے پیش نظر عدم اعتمادکی تحریک پیش کی اگر ایسے اقدام کی کوشش کی گئی تو تمام جماعتیں مل کر حکومت بناسکتی ہیں دھرنے والے سیاسی طورپر تنہا ہوچکے ہیں ہم عوامی بیداری کی تحریک چلا رہے ہیں معاملات حل نہ ہوئے تو چوبیس گھنٹے میں لاکھوں لوگ اسلام آباد بلا سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان اپنی ساری زندگی طالبان سے مذاکرات کی بات کرتے رہے ہیں وہ طالبان سے مذاکرات کے حامی ہیں لیکن سیاسی طور پر مذاکرات کیلئے کیوں تیار نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان دھرنوں کی سیاست کرنا چاہتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ معاملات مذاکرات سے حل ہوں اور ہم ملک کو چند ہزارافراد کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے دھرنوں کی سیاست سے ملک کو نقصان ہورہا ہے انہوں نے کہاکہ ملک بھر کے سیاستدانوں‘ سول سوسائٹی ‘ تاجروں اور وکلاء نے سول نافرمانی کے اعلان کو مسترد کردیا ہے دھرنوں والے عوامی سیاست میں اب تنہا ہوچکے ہیں اور باعزت راستے کی تلاش میں ہیں ہم ان کی عزت نفس کے مخالف نہیں اور انہیں باعزت راستہ دینے کیئے مذاکرات کے حامی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے عوامی بیداری کی تحریک شروع کردی ہے اگر معاملات مذاکرات کے ذریعے حل نہ ہوئے تو ہم چوبیس گھنٹے میں لاکھوں لوگ اسلام آباد لا سکتے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.