تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان انتخابی اصلاحات اور جو ڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق ،وزیر اعظم کے استعفیٰ پر ڈیڈ لاک،پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم نواز شریف کے ایک ماہ کیلئے مستعفی یا چھٹی پر چلے جانے کی تجویز پیش کردی،بے شک اسمبلیاں تحلیل کی جائیں اور نہ ہی کابینہ کو چھیڑا جائے ،جوڈیشل کمیشن سے فیصلہ خلاف آنے پر حکومت کو مستعفی ہونا پڑیگا ، شاہ محمود قریشی ،حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے وزیر اعظم کے استعفے کے مطالبہ کو مسترد کردیا ، لگتا ہے تحریک انصاف مائنس ون فارمولا چاہتی ہے ، وزیر اعظم کا استعفیٰ بغیر ثبوت کے سزا دینے کے مترادف ہوگا ،وفاقی وزراء احسن اقبال ، عبد القادر بلوچ اور گور نر پنجاب کی میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 23 اگست 2014 21:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان انتخابی اصلاحات اور جو ڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق کے باوجود وزیر اعظم کے استعفیٰ کے نکتہ پرڈیڈ لاک پیدا ہونے سے مذاکرات کا تیسرا دور ناکام ہوگیا ، پاکستان تحریک انصاف نے تجویز پیش کی ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف ایک ماہ کیلئے مستعفی ہو ں یا چھٹی پر چلے جائیں ،بے شک اسمبلیاں تحلیل کی جائیں اور نہ ہی کابینہ کو چھیڑا جائے جبکہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے وزیر اعظم کے استعفے کے مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے تحریک انصاف مائنس ون فارمولا چاہتی ہے ، وزیر اعظم کا استعفیٰ بغیر ثبوت کے سزا دینے کے مترادف ہوگا ۔
ہفتہ کو پاکستان اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور مقامی ہوٹل میں ہوا حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی سربراہی گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور کررہے تھے وفد میں وفاقی وزراء پرویز رشید ، احسن اقبال ، عبد القادر بلوچ اور زاہد حامد شامل تھے جبکہ تحریک انصاف کمیٹی شاہ محمود قریشی ، جاوید ہاشمی، اسد عمر، عارف علوی اور پرویز خٹک پر مشتمل تھی تیسرے دور میں تحریک انصاف کی جانب سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سامنے چھ مطالبات رکھے گئے جن میں سے دو مطالبات انتخابی اصلاحات اور دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق ہوسکا تاہم وزیر اعظم نواز شریف کے استعفے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ساری رات اور دن بھر سوچ بچار کے بعد مذاکرات کیلئے آئے،ملک تعطل کا شکار ہے اور قوم کی نظریں اسلام آباد پر لگی ہوئی ہیں تاہم حکومت سے مذاکرات میں تاحال ڈیڈلاک برقرار ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.