کوشش میں ناکامی نہیں ہوتی مذاکرات کو ناکام کہنا قبل از وقت ہے، گورنر سندھ ، فریقین کے درمیان نیک نیتی اور خلوص سے کیے جانے والے مذاکرات ہی تعطل سے نکال سکتے ہیں،ڈاکٹر عشرت العباد خان

ہفتہ 23 اگست 2014 21:58

کوشش میں ناکامی نہیں ہوتی مذاکرات کو ناکام کہنا قبل از وقت ہے، گورنر ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ کوشش میں ناکامی نہیں ہوتی مذاکرات کو ناکام کہنا قبل از وقت ہے۔ فریقین کے درمیان نیک نیتی اور خلوص سے کیے جانے والے مذاکرات ہی تعطل سے نکال سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ پوری دنیا کی نظریں اس وقت پاکستان پر لگی ہوئی ہیں، فریقین کو اپنی حکمت اور تدبر سے مذاکرات کو ناکام نہیں ہونے دینا چاہیے۔ مذاکرات میں تعطل جہاں پوری قوم کے لیے تشویش کا باعث ہے وہیں قوم فریقین سے معاملے کا فوری حل چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہر پاکستانی فکرمند ہے کہ سب کی خواہش ہے کہ معاملہ جلد حل ہو۔