پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے آغاز میں کوئی جلدی نہیں ، ششما سوراج

جمعرات 28 اگست 2014 13:21

پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے آغاز میں کوئی جلدی نہیں ، ششما سوراج

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے آغاز میں کوئی جلدی نہیں ، ہمسائیہ ملک فائرنگ کی آڑ میں دراندازی کو فروغ دے رہا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان فائرنگ کی آڑ میں دراندازوں کو بھارت کے ایک حصے میں دھکیلنے کی کوششیں کررہا ہے تاہم بھارت بھرپور طریقے سے صورتحال سے نمٹ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بھارت کومذاکرات شروع کرنے کی کوئی جلدی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر منحصر ہے کہ وہ مذاکرات کیلئے سازگار ماحول فراہم کرے ورنہ دہشتگردی کے ہوتے ہوئے مذاکرات کا سلسلہ دنیا کی آنکھوں میں جھول دھونکنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک پرامن ملک ہے اور وہ خطے میں امن کا ماحول دیکھنا چاہتا ہے تاہم ہمارا پڑوسی ملک اس قسم کی حرکتیں کررہا ہے کہ تعلقات میں تلخیاں پیدا ہورہی ہیں

متعلقہ عنوان :