قیام امن کی خاطر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جھوٹی ایف آئی آر وزیراعظم تک کے خلاف درج کرنے کی اجازت دی ‘ پرویز رشید
ہفتہ 30 اگست 2014 13:07
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) وزیراطلاعات ونشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے قیام امن کی خاطر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جھوٹی ایف آئی آر وزیراعظم تک کے خلاف درج کرنے کی اجازت دی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 17 جون کو ماڈل ٹاؤن لاہور میں جب افسوسناک واقعہ پیش آیا اس وقت وزیراعظم محمد نوازشریف ملک سے باہر تھے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے مسائل کا پرامن طور پر بہتر حل تلاش کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ لچک کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے دھرنے اور احتجاج کی سیاست کو مسترد کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین کے دلائل میں کوئی وزن اور جواز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سیاسی مسائل کا حل تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ حکومت نے موجودہ صورتحال میں کسی سے ثالث یا ضامن کا کردار ادا کرنے کیلئے نہیں کہا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی اہم عمارتوں اور حساس تنصیبات کی حفاظت کیلئے مسلح افواج کو آرٹیکل 245 کے تحت تعینات کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان میڈیا ٹرائل اور حکومت پر بے بنیاد الزامات پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی طرف سے جلسوں میں خود درخواست گزار، وکیل اور خود ہی جج بنتے ہوئے فیصلے سنانے پر حیرانگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے بعض عناصر کے ذریعے حکومت پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر پی ٹی آئی کے سربراہ پر تنقید کی۔ وفاقی وزیر سینیٹر پرویزرشید نے کہا کہ عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان خود اس بات کی وضاحت کرسکتے ہیں کہ وہ آرمی چیف آف سے کیوں ملنا چاہتے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قتل کے الزام میں جیل کاٹنے والے شخص کو موت کے بعد انصاف مل گیا
-
علی امین گنڈا پور کو وردیاں پہننے کا زیادہ شوق نہیں ، اس لئے کہ وہ کام کررہے ہیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت ایسی حرکتیں کرے گی تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے
-
حکومت دیامر بھاشا ڈیم کیلئے سعودی عرب سے سرمایہ کاری حاصل کرنے میں ناکام
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا جائیدادکی منتقلی پر ٹیکس کی شرح کم کرنے کا فیصلہ
-
ملک میں غربت میں بڑا اضافہ
-
خیبر پختونخوا میں مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش کردیا گیا
-
پی ٹی آئی سے اقوام متحدہ کے انتخابی آبزرور گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کمیٹی برائے طبی تعلیم کا پہلا اجلاس
-
دنیا میں بڑھتی اوسط عمر کووڈ وباء سے تنزلی کا شکار، ڈبلیو ایچ او
-
پنجاب کابینہ نے بانی پی ٹی آئی و دیگر رہنماؤں پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پر قانونی کارروائی کی منظوری دے دی ہی: عظمیٰ بخاری
-
وزیراعظم کی چینی فرم کو پاکستان میں کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.