مصر ی فوج عرب دنیا میں طاقتورترین ،سعودی عرب دوسرے نمبر پرآگیا

ہفتہ 30 اگست 2014 17:43

مصر ی فوج عرب دنیا میں طاقتورترین ،سعودی عرب دوسرے نمبر پرآگیا

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) عسکری امور پر نظر رکھنے والے ویب پورٹل گلوبل فائر پاور نے مصرکو عرب دنیا کی پہلی طاقتورترین فوج قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اس کے پاس جدیدجنگی سازوسامان اوراسلحہ موجود ہے ،عسکری امور پر نظر رکھنے والے ویب پورٹل گلوبل فائر پاور نے 2014ء کی عرب ممالک کی 10 طاقتور ترین افواج پر روشنی ڈالی ،رپورٹ میں ان عرب ملکوں کی مجموعی آبادی کے تناظر میں لڑاکا فوج کی تعداد، اسلحہ، دفاعی سازو سامان کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

رپورٹ میں سعودی عرب کو عرب دنیا کا دفاعی اعتبار سے دوسرا طاقتور ترین ملک قرار دیتے ہوئے سعودی فوج کو بہترین پیشہ وارانہ فوج کا درجہ دیا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق دفاعی اعتبار سے مصر کی مسلح افواج کو دنیا کی 13 ویں اور عرب دنیا کی پہلی بہترین فوج کا درجہ حاصل ہے جس کے مطابق مسلح افواج میں شامل باضابطہ فوجیوں کی تعداد چار لاکھ 68 ہزار،ریزرو فوج چار لاکھ 79 ہزارجبکہ 35 ملین افراد میں فوجی خدمات انجام دینے کی صلاحیت ہے اسی طرح ٹینکوں کی تعداد 4487،بکتر بند گاڑیاں 9646،جنگی طیارے 863،جنگی ہیلی کاپٹر 200،نیوی کٹس 221،بحری بیڑا کوئی نہیں اورآبدوزیں 4دفاعی بجٹ 4.1 ارب ڈالرہیں،عرب دنیا میں طاقت کے لحاظ سے سعودی عرب دوسرے نمبر پر ہے سعودی عرب مصر کے بعد عرب دنیا کی دوسری بڑی اور پوری دنیا کی 25 بڑی فوج رکھتا ہے،سعودی عرب کی مجموعی آبادی 28 ملین ہے مسلح افواج کی تعداد دو لاکھ 33 ہزارریزرو فوج 25 ہزارفوجی صلاحیت کے حامل افراد کی تعداد 13 ہزارٹینک 1909بکتر بند گاڑیاں 4890جنگی طیارے977جنگی ہیلی کاپٹر 368بحری دستے 23بحری بیڑہ کوئی نہیںآ بدوز کوئی نہیں ہے ،عرب ممالک کی مسلح افواج میں شام تیسرے اور عالمی سطح پر 26 ویں نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

الجزائر عرب ممالک میں فوجی صلاحیت میں چوتھے اور عالمی سطح پر 31 نمبر پر ہے،متحدہ عرب امارات عرب دنیا کی پانچویں بڑی فوج اور عالمی سطح پر 42 دفاعی طاقت سمجھا جاتا ہے۔داخلی شورش کے باوجود یمن عرب ممالک میں دفاعی اعتبار سے چھٹی بڑی طاقت ہے اور عالمی سطح پر اسے 45 واں درجہ حاصل ہے،ساتویں نمبر پر اردن ہیں،ماضی میں عراق دنیا کی پانچویں اور عرب ممالک کی پہلی بڑی دفاعی طاقت تھا لیکن اب یہ عرب ممالک کی آٹھویں اور دنیا کی 68 ویں فوجی طاقت ہے،خلیجی ریاست عمان عرب ممالک کی نویں دفاعی طاقت ہے اور عالمی سطح پر اسے 69 واں درجہ حاصل ہے،کویت عرب ممالک میں دسویں دفاعی طاقت اور 74 ویں عالمی فوجی صلاحیت کا حامل ملک ہے۔

متعلقہ عنوان :