وزیراعظم بڑے پن کامظاہرہ کرتے ہوئے بغیرکوئی وقت ضائع کئے طاہرالقادری اور عمران خان کوبراہ راست مذاکرات کی دعوت دیں‘ الطاف حسین
پیر 1 ستمبر 2014 14:25
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایک بارپھر اپنی اس بات کودہرایاہے کہ ملک میں گزشتہ کئی روزسے جاری سیاسی بحران کے خاتمہ کیلئے وزیراعظم نوازشریف کوچاہیے کہ وہ بڑے پن کامظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری اورتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کوبراہ راست مذاکرات کی دعوت دیں۔
ایک انٹرویو میں الطاف حسین نے کہاکہ میں گزشتہ کئی روزسے حکمرانوں سے مسلسل یہی کہہ رہاہوں کہ معاملات کو مذاکرات ، بات چیت اورافہام وتفہیم کے ذریعے حل کیاجائے اوراس مقصد کیلئے کسی بھی مثبت قدم سے گریز نہ کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ میں نے کل بھی کہاتھا ، آج بھی کہااور ایک مرتبہ پھروزیراعظم نوازشریف سے کہتاہوں کہ وہ بڑے پن کامظاہرہ کرتے ہوئے بغیرکوئی وقت ضائع کئے ڈاکٹر طاہرالقادری اورعمران خان کو براہ راست مذاکرات کی دعوت دیں اوراگروہ دونوں رہنماکسی ہچکچاہٹ کامظاہرہ کریں تووزیراعظم نوازشریف اس کواپنی انا کامسئلہ نہ بنائیں بلکہ اپنے رفقاء کے ساتھ ڈاکٹر طاہرالقادری اور عمران خان کے کنٹینرمیں خودچل کرجائیں اوراس وقت تک نہ اٹھیں جب تک معاملہ حل نہ ہواورافہام وتفہیم کے ذریعے کوئی بہتر حل نہ نکلے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.