ماورائے آئین اقدامات کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت
سپریم کورٹ نے سیاسی صورتحال کے حل کیلئے خود کو بطور حتمی ثالث پیش کردیا، عوامی تحریک اور تحریک انصاف سے تجاویز 24 گھنٹوں میں طلب اسلام آباد میں جاری شورش فاٹا اور وزیرستان سے کیسے مختلف ہے،دو رخی نہیں چلے گی جس نے آنا ہے وہ کھل کر سامنے آئے، جسٹس جواد ایس خواجہ، نیوٹرل ایمپائر صرف سپریم کورٹ ہے اور کوئی نہیں‘وہ حتمی منصفی کر سکتی ہے،جسٹس ثاقب نثار، دھرنوں اور احتجاج کے حوالے سے نجی ٹی وی چینلوں سے فوٹیج بھی طلب کرلی
پیر 1 ستمبر 2014 19:02
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) سپریم کورٹ نے ماورائے آئین اقدامات کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران احتجاجی دھرنوں اور سیاسی صورتحال کے حل کیلئے خود کو بطور حتمی ثالث پیش کردیا ہے اور کہا ہے کہ وہ سیاسی معاملات کے حل کیلئے اپنا کردار اداکرنے کو تیار ہے اس کیلئے عوامی تحریک اور تحریک انصاف اپنی تجاویز 24 گھنٹوں میں عدالت میں پیش کریں جن کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے گا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ ہم ملک کے امن کیلئے یہ سب کچھ کررہے ہیں کسی فریق کو مجبور نہیں کر سکتے‘ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اسلام آباد میں جاری شورش فاٹا اور وزیرستان سے کیسے مختلف ہے، اگر یہی لاقانونیت چلنی ہے تو ہم یہاں کس لیے بیٹھے ہیں دو رخی نہیں چلے گی جس نے آنا ہے وہ کھل کر سامنے آئے جبکہ جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ نیوٹرل ایمپائر صرف سپریم کورٹ ہے اور کوئی نہیں‘ سپریم کورٹ ثالثی نہیں بلکہ حتمی منصفی کر سکتی ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
-
پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کوتعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
دو سال میں مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا معاشی بہتری کے آثار ہیں
-
غیر ملکی کمپنیوں کا پی آئی اے کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار
-
امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
-
آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.