یوکرائن کی فوج کے19 اہلکاروں کو علاج کیلئے جرمنی منتقل کردیاگیا

بدھ 3 ستمبر 2014 11:56

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 ستمبر۔2014ء) یوکرائن کی فوج کے19 زخمی اہلکاروں کو علاج کیلئے جرمنی پہنچادیاگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن فوج نے ایک بیان میں کہاکہ گزشتہ دنوں کے دوران زخمی ہونے والے انیس فوجیوں کو طبی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل مارچ میں یوکرائن کے بیس عام شہریوں کو علاج معالجے کیلئے جرمنی لایا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :