کراچی، مویشی منڈیوں پر سیکیورٹی کیلئے غیر معمولی اقدامات پر مشتمل کنٹی جینسی پلان تیار کیا جائے، آئی جی سندھ کی پولیس کو ہدایت
ہفتہ 13 ستمبر 2014 19:18
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر 2014ء) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ سپر ہائی وے مویشی منڈی سمیت صوبے میں باقاعدہ اجازت کے تحت قائم مویشیوں کی دیگر منڈیوں پر سیکیورٹی کے لئے غیر معمولی اقدامات پر مشتمل کنٹی جینسی پلان تیار کیا جائے اور سیکیورٹی کے مجموعی لائحہ عمل وحکمت عملی میں قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ باقاعدہ رابطوں کے ساتھ امن وامان کی تمام تر صورتحال کو بھی پیش نظر رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ موثر سیکیورٹی اور ٹریفک اقدامات کے ضمن میں صرف مخصوص کردہ مقامات پر ہی مویشیاں منڈیوں کے قیام کی اجازت دی جائے اور اس ضمن میں زونل ڈسٹرکٹ کی سطح پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سپر ہائی وے مویشی منڈی کو جانے والے تمام مرکزی راستوں سمیت اطراف کے علاقوں کا تھانوں کے لحاظ سے سروے کیا جائے اور جرائم کی مختلف وارداتوں سے متاثرہ علاقوں میں باقاعدہ سرویلنس اور نشاندہی کے تحت چھاپہ مار کارروائیوں کو موثر اور مربوط بنایا جائے۔(جاری ہے)
مزید مقامی خبریں
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.