Live Updates

نیا پاکستان بنانے کا وقت آ گیا، طاہر عالم اور مشتاق سکھیرا کو خود جیل میں ڈالوں گا، شریف برادران کا احتساب کریں گے: عمران خان

ہفتہ 13 ستمبر 2014 23:04

نیا پاکستان بنانے کا وقت آ گیا، طاہر عالم اور مشتاق سکھیرا کو خود جیل ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے کا وقت آ چکا ہے، نواز شریف جتنامرضی ظلم کرلیں یہ قوم اب بیدار ہو چکی ہے، یہ اپنے حقوق لے کر رہی گی۔ آئی جی اسلام آباد طاہر عالم اورآئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کو میں خود جیل میں ڈالوں گا اور ان کی ایک مثال قائم کریں گے، شریف برادران کا بھی احتساب کریں گے، فضل الرحمان اگلے الیکشن میں ایک سیٹ بھی جیت کر دکھا دیں۔

سیلاب زدہ علاقوں کے لئے جلد امداد جمع کروں گا۔ آزادی مارچ کے دھرنے میں شرکاءکے خطاب میں عمران کا کہنا تھا کہ ہماری قوم کو جمہوریت اور اپنے حقوق کی سمجھ آگئی ہے، یہ بیدار ہو گئی ہے، نواز شریف ! جتنی مرضی پولیس کھڑی کر لیں، کارکنوں کو گرفتار کو لواورجتنا مرضی تشدد کیا جائے ، پاکستانی عوام کو نہیں روک سکتے، ہمیں خودکش حملے سے ڈرایا جا رہا ہے مگر پاکستانیوں کو کے جنون کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

ہمارے چھوٹے چھوٹے بچوں کو گرفتار کیا گیا ہے، میں وعدہ کرتا ہوں نواز شریف کا احتساب کروں گا۔ کپتان نے کہا کہ ہم نے ایک مہینہ پر امن احتجاج کیا اور اس کے جواب میں ہمارے بچوں اور عورتوں پر آنسو گیس چلائی گئی، ہمارے نوجوانوں کو مارا گیا، گولیاں چلائی گئیں اور ان کو جیلوں میں ڈالا گیا۔ آئی جی اسلام آباد طاہر عالم کو نواز شریف نہیں بچا سکے گا اور نہ ہی آئی جی پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا کو شہباز شریف بچا سکیں گے، یہ لوگ تو گھر چلے جائیں گے، اس کے بعد ان سب سے حساب لیا جائے گا، ان دونوں میں خود جیل میں ڈالوں گااور ان کی ایک مثال قائم کردوں گا۔

میں اسلام آباد کے 2500پولیس اہلکاروں اور 2آئی جیز کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے مظاہرین پر تشدد سے انکار کر دیا۔ ان ظالموں کا مقابلہ ہم سب نے مل کر لڑنا ہے اورعہد کرتے ہیں کہ کبھی ظلم کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایوانوں میں بیٹھے ہوئے یہ لوگ پاکستانی عوام کو جانور سمجھتے ہیں،کتنی شرم کی بات ہے کہ ہماری سکیورٹی ایجنسیز نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکیوں کے حوالے کر دیااور پھر اس کے لئے کوئی پاکستانی کھڑا بھی نہیں ہوا، کھڑا ہوا بھی تو کو ن ،برطانیہ کی ایک صحافی۔

مجھے لاہور میں ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں قتل ہونے والے پاکستانی بھی یاد ہیں، قتل ہونے والوں میںسے ایک کی بیوی نے خودکشی کر لی کہ مجھے پاکستان میں انصاف نہیں ملے گا۔ چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہمارے ایوان چوروں سے بھرے پڑے ہیں، یہ لوگ ایوان میں تقریریں کر کے جمہوریت نہیں اپنی چوری بچا رہے تھے ،بیرون ملک مقیم پاکستانی محنت کرکے روپیہ پاکستان بھیجتے ہیںجس سے ٹیکس کاٹا جاتا، وہی ٹیکس کے روپے یہ سیاستدان بیرون ملک کر لیتے ہیں، ہمارا یہ حق ہے کہ ہم نواز شریف سے سوال کریں کہ اس کے اثاثے کہاں سے آ گئے؟ اور تم ٹیکس کیوں نہیں دیتے ہو؟ یہ کہتے ہیں کہ ہم بیرون ملک تھے، تو میں کہتا ہوں کہ تمہاری ملز تو ادھر ہی تھیں، پاکستان میں ٹیکس چوری کرنے والے یہ نواز شریف برطانیہ میں 2ارب ٹیکس دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے کا وقت آ چکا ہے، جس کی بنیاد انصاف پر ہو گی اور انسانوں کو حقوق حاصل ہوں گے،جمہوریت کے نام پرمزید لوٹ مار کی مزید اجازت نہیں دیں گے، قوم نے حقیقی جمہوریت کی بحالی کا فیصلہ کر لیاہے، مولانا فضل الرحمان نے جو زبان ہماری بیٹیوں کےلئے استعمال کی اس پر یہ قوم کبھی ان کو معاف نہیں کرے ، اگلے الیکشن میں مجھے یہ ایک سیٹ بھی جیت کر دکھا دیں۔

عمران خان نے اعلان کیا کہ نئے پاکستان میں اپنی ٹیم میرٹ پر سلیکٹ کروں گا، جس دن عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئیں گے پنجاب کا گورنر ہاؤس کھولیں گے، اس کے بعد عورتیں کے لئے پشاور میں گورنر ہاؤس خالی کرائیں گے اور نتھیا گلی والے گورنر ہاؤس میں ہوٹل بنا کر پیسہ کمائیں گے۔ نئے پاکستان میں علامہ اقبال کو پڑھایا جانا لازم ہو گا۔ سب سے پہلے ہم پاکستانیوں کو ایک قوم بنائیں گے، پھر ان کو انصاف کا نظام دیں، ان کو ان کے پیروں پر کھڑا کریں گے ، انسانوں کو حقوق دیں گے۔

قیادت کرپشن نہیں کریں گے اس ملک میں کوئی بھی کرپشن کرے گا، آپ کا ٹیکس کا صحیح استعمال کیا جائے اور بے روزگاروں کو ماہانہ رقم دیا کریں گے۔ خطاب کے دوران کپتان نے ’گونوازگو‘ کے نعرے بھی لگوائے اور اعلان کیا کہ سیلاب زدہ علاقوں کا جلد دورہ کرے ان کے لئے امداد بھی جمع کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات