ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن،جامعہ کراچی کی جانب سے الطاف حسین کی سالگرہ کے موقع پر بکروں کا صدقہ دیا جائے گا

منگل 16 ستمبر 2014 17:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن،جامعہ کراچی کے اراکین اورتمام ملازمین کی جانب سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی سالگرہ کے موقع پر کل بدھ بکروں کا صدقہ کو دیا جائے گااور غریب ومستحقین میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔اس کے علاوہ جامعہ کراچی کا مشہور اور تاریخی ڈیپارٹمنٹ جہاں سے قائد تحریک الطاف حسین نے تعلیم حاصل کی تھی اور اے پی ایم ایس او کی بنیاد رکھ کر حق پرستی کی شمع روشن کی تھی اُس ڈیپارٹمنٹ فیکلٹی آف فارمیسی کو ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اراکین کوآرڈینیشن کمیٹی ومحنت کش ملازمین نے محبت سے دلہن کی طرح سجاکر قائد تحریک الطاف حسین سے اپنی والہانہ عقیدت ومحبت کا اظہارکیا ہے۔

جامعہ کراچی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ شرف موجودہ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کو حاصل ہوا ہے جو قائد تحریک سے محبت کا عملی نمونہ ہے۔

(جاری ہے)

ہم جامعہ کراچی کے ملازمین اس تاریخی موقع پر قائد تحریک الطاف حسین سے تجدید عہد وفاکرتے ہیں کہ آنے والاوقت چاہے کچھ بھی ہو ہم قائد تحریک کے مشن پر نہ صرف کاربند رہیں گے بلکہ جامعہ کراچی کے ملازمین کے جائز حقوق دلانے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں برتیں گے کیونکہ قائد کا مشن ہی غریب ومتوسط طبقے کو ان کے غصب شدہ حقوق دلانا ہے جس کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔