در یائے چناب کے پنجند اور سندھ کے گدو بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب

جمعرات 18 ستمبر 2014 21:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) در یائے چناب کے پنجند اور سندھ کے گدو بیراج پر اس وقت درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ ان علاقوں میں سول انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اقداما ت کا جائزہ لیا جا سکے۔ 17ستمبر کو چیئرمین این ڈی ایم اے نے کور کمانڈر ملتان اور سول انتظامیہ کے ہمراہ ملتان اور مظفر گڑھ کے اضلاع کا دورہ کیا،جہاں کور کمانڈر نے ریسکو آپریشن اور امدادی سر گرمیوں کے متعلق بریفنگ دی دریں اثناء چیئرمین این ڈی ایم اے نے کمشنر رحیم یار خان ، (GOC) بہاولپور ڈویژن اور سیکریٹری اریگیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ہمراہ پنجند ہیڈ ورکس کا دورہ بھی کیا۔

سیکریٹری اریگیشنن کی جانب سے سیلاب کی تازہ ترین صورتحال اور پنجند ہیڈورکس کی مستحکم پوزیشن سے آگاہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

پنجند ہیڈ ورکس سے سیلابی ریلا دریائے سندھ کی جانببڑھ رہا ہے چیئرمین این ڈی ایم اے نے گزشتہ روز سکھر بیراج کا دورہ کیا اور وہاں موجود مقامی سول انتظامیہ اور فوجی حکام سے ملاقات کی۔ سندھ اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سیلاب سے پیدا ہونے والے ایمرجنسی کی صورت میں کئے گئے اقدامات کے بارے میں چیئرمین این ڈی ایم اے کو بریفنگ دی گئی ۔

اسکے علاو ہ اس بات سے بھی آگاہ کیا گیا کہ سندھ حکومت ہائی الرٹ ہے اور نقصانات سے بچنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جا چکے ہیں۔ صوبائی حکومت، پاک فوج اور ریسکو 1122 کیطرف سے امدادی سرگر میاں اور ریسکو آپریشن احسن طریقے سے جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :