ژوب ،بادنزئی کے علاقے میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ ،سینکڑوں مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویات فراہم کی گئیں

جمعہ 19 ستمبر 2014 18:27

ژوب ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء )ژوب فرنٹئر کور کے زیر اہتمام پی پی ایچ آئی کے تعاون سے بادنزئی کے علاقے میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ سینکڑوں مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویات کی فراہم کی گئیں تفصیلات کے مطابق آئی جی ایف سی میجر جنرل اعجاز شاہدکی ہدایت پر کمانڈنٹ ژوب کرنل محمد حیات اور ونگ کمانڈر لیفیٹنت کرنل سید طارق رسول کی نگرانی میں ایف سی میڈیکل ونگ کے زیر اہتمام پی پی ایچ آئی کے تعاون سے بادنزئی کے علاقے میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں ایف سی اور سول ڈاکٹرزاہد شیخ ڈاکٹر اسماعیل لیڈی ڈاکٹر یاسمین ارشاد بی بی نرسنگ حوالدارمجیبایس ایم انور نائیک ناصر اور دیگر نے سینکڑوں مریضوں کا معائنہ اورمفت ادویات فراہم کیفری میڈیکل کیمپ میں کرنل محمد حیات اور ونگ کمانڈر لیفیٹنت کرنل سید طارق رسول نے بچوں کوپولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں اور تحائف تقسیم کئے اس موقع پر میجر عاصم ملک میجر حسیب صوبیدار میجر واقف شاہ پی پی ایچ آئی کے سید امان شاہ اسلم شاہ اور دیگر بھی موجود تھے فرنٹئیر کور ژوب کے کمانڈنٹ کرنل محمد حیات نے اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی نے ملکی سرحدوں کی دفاع کے ساتھ ساتھ مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کی بھرپور خدمت کی ہے بادنزئی میں فری میڈیکل کیمپ اس سلسلے کی ایک کڑی ہے انہوں نے کہا کہ عوام بھی ایف سی کے ساتھ تعاون کرے انہوں نے کہا دور دراز علاقوں کی پسماندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے وقتاً فوقتاً فری میڈیکل کیمپ لگائے جا رہے ہیں انشاء اللہ مختلف علاقوں میں یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہیگا علاقے کے عوام نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر آئی جی ایف سی اور کمانڈنٹ ژوب کرنل محمد حیات کا شکریہ ادا کیا