پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹرٹیجک دفاعی معاہدہ بہترین سفارتکاری کا نتیجہ اور تاریخی کامیابی ہے۔ خواجہ رمیض حسن

افواجِ پاکستان کی دفاعی استعداد کی معترف عالمی طاقتیں ہیں، آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت ریاست غیر متزلزل استحکام کی جانب گامزن ہے۔ رہنما ق لیگ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 18 ستمبر 2025 15:28

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹرٹیجک دفاعی معاہدہ بہترین سفارتکاری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان دفاعی صلاحیتوں میں جدید خطوط پر استوار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان، باالخصوص آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ حکمتِ عملی سے ریاست استحکام کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹرٹیجک دفاعی معاہدہ بہترین سفارتکاری کا نتیجہ اور تاریخی کامیابی ہے جس کے دورس نتائج مرتب ہوں گے۔ اسرائیل کے نا پاک وجود سے دنای کو پاک کرتے ہوئے قیام امن کے لیے پر امن طاقتوں کا ایک پیج پر ہونا انتہائی ضروری ہے