اب نواز شریف کو جانے سے کوئی نہیں روک سکتا 2015 انتخابات کا سال ہے، شیخ رشید،
نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں جرنیلوں اور ججوں کو خریدا، کوئی کسی کو پاک فوج کی پیداوار کا طعنہ نہ دیں، اس ملک میں کوئی ایک بھی ایسا سیاست دان نہیں جسے فوج کی حمایت حاصل نہ رہی ہو خود نواز شریف جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 کی پیدائش ہیں،کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت
ہفتہ 20 ستمبر 2014 22:00
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ نواز شریف کو جانے سے کوئی نہیں روک سکتا، قربانی سے پہلے قربانی ہوگی، 2015 انتخابات کا سال ہے۔کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کوئی کسی کو پاک فوج کی پیداوار کا طعنہ نہ دیں، اس ملک میں کوئی ایک بھی ایسا سیاست دان نہیں جسے فوج کی حمایت حاصل نہ رہی ہو خود نواز شریف جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 کی پیدائش ہیں۔
نواز شریف ایک کاروباری وزیر اعظم ہیں انہوں نے اپنے دور حکومت میں جرنیلوں اور ججوں کو خریدا۔ ہم مسائل میں گھرے عوام کے لئے لڑرہے ہیں، نواز شریف جمہوریت کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں، جہاں نوازشریف جائیں گے دھرنا بھی وہاں جائے گا۔ انہیں ایک نشست والی جماعت کا طعنہ دیا جاتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ پارلیمنٹ میں وزیر اعظم نوازشریف کی حمایت کرنے والی 11 میں سے 8 جماعتیں زیادہ نمائندگی نہیں رکھتیں۔(جاری ہے)
وہ عمران خان کے اتحادی ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کا دشمن ایک ہی ہے اور نواز شریف سے نجات دونوں ہی کا ایجنڈا ہے، اسی لئے انہوں نے کہا تھا کہ کہ دونوں رہنماوٴں کو لاہور سے ایک ساتھ نکلنا پڑے گا اور اسلام آباد میں اکٹھا ہونا پڑے گا اور بالاخر یہی ہوا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب پرویز مشرف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ بہت اہم تھا لیکن اب اس وقت کے وزیراعظم شوکت عزیز کی جانب سے ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق خط بھی سامنے آگیا ہے اور جلد ہی جرنیلوں کے حلف نامے بھی آجائیں گے۔
اب معاملہ پرویز مشرف کا نہیں نواز شریف کے استعفے کا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) ایک جماعت ہوگئی ہے، خورشید شاہ کے خلاف نیب میں موجود کیسز ختم ہورہے ہیں اس لئے وہ نواز شریف کی حمایت میں بول رہے ہیں لیکن نواز شریف کو جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ 2015 انتخابات کا سال ہے اور قربانی سے پہلے قربانی ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.