سندھ ہائیکورٹ ،وزیر اعظم کی نااہلی اور اسمبلیوں کی تحلیل بارے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے ایک مرتبہ پھر جواب طلب کرلیا گیا
پیر 22 ستمبر 2014 16:57
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے وزیرا عظم کی نااہلی ،قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل اور ایمرجنسی کا نفاذ کرکے قومی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو ایک بار پھر مہلت دیتے ہوئے 30ستمبر تک جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا ۔کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس جنید غفار پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔
سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل کی جانب سے وفاقی حکومت کا جواب عدالت میں داخل نہ کرانے پر جسٹس عقیل عباسی نے شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی نااہلی ،قومی اور صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔(جاری ہے)
وفاقی حکومت ،سیکرٹری قومی اسمبلی اور حکومت سندھ کی جانب سے پیر کو بھی جواب داخل نہیں کرایا گیا ۔
ہم درخواست گذار کو ڈرا ڈھماکر بھگانا نہیں چاہتے ۔تمام فریقین کو سن کر باقاعدہ فیصلہ دینا چاہتے ہیں ۔صرف یہ اطمینان چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ میں ایسی کوئی درخواست زیر سماعت نہ ہو اور وزیراعظم کے قومی اسمبلی میں خطاب کے حوالے سے آئی ایس پی آر کی وضاحت اہم ہے ۔سیکرٹری قومی اسمبلی کو بھی بحیثیت فریق آئندہ سماعت جواب داخل کرانا ہوگا کہ وزیر اعظم نے قومی اسمبلی میں آرمی چیف کو ثالث بنانے کے حوالے سے جو بیان دیا ہے یا نہیں ۔حکومت سندھ کو اگر ان درخواستوں پر کوئی اعتراض ہے تو وہ تحریری طورپر عدالت میں جمع کرائے ۔سماعت کے دوران ڈپٹی اٹانی جنرل سلمان طالب الدین نے موقف اختیار کیا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں اسی نوعیت کی درخواست زیر سماعت ہے اور وفاقی حکومت باقاعدہ سے اس مقدمے کی پیروی بھی کررہی ہے ۔حکومت سیلاب اور دیگر اہم امور نمٹانے میں مصرف ہیں اس لیے عدالت میں تحریری جواب داخل نہیں کرایاجاسکا ۔عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو ایک بار پھر مہلت دیتے ہوئے 30ستمبر تک جواب داخل کرانے کا حکم دیدیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.