سپریم کورٹ نے حج کرپشن کے مرکزی ملزم سابق ڈی جی حج راؤ شکیل کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا،ملزم راؤ شکیل کو ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے، اپنا پاسپورٹ بھی رجسٹرار سپریم کورٹ کے حوالے کرنے کا حکم،ضمانت کے بعد اگر ملزم عدالت کے بلانے پر پیش نہ ہوا تو ملزم کی ضمانت منسوخ کردی جائے گی،عدالت عظمی
پیر 22 ستمبر 2014 21:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) سپریم کورٹ نے حج کرپشن کے مرکزی ملزم اورچار سال سے جیل میں بند سابق ڈی جی حج راؤ شکیل کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا‘ ملزم راؤ شکیل کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں اور اپنا پاسپورٹ بھی رجسٹرار سپریم کورٹ کے حوالے کریں‘ ضمانت کے بعد اگر ملزم عدالت کے بلانے پر پیش نہ ہوا تو ملزم کی ضمانت منسوخ کردی جائے گی۔
یہ حکم جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پیر کے روز ملزم کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد جاری کیا جس میں ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سابق ڈی جی حج راؤ شکیل گذشتہ چار سال سے جیل میں ہیں اور عدالتی ٹرائل کا سامنا کررہے ہیں۔ وہ صرف اکیلے ملزم ہیں جن کی ضمانت منظور نہیں ہوئی جبکہ باقی ملزمان جن میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی سمیت ملزمان ضمانت پر ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.