وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایم کیو ایم سے مذاکرات کے لئے 6رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

جمعرات 25 ستمبر 2014 22:08

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایم کیو ایم سے مذاکرات کے لئے 6رکنی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایم کیو ایم سے وابسطہ مسائل کو بات چیت کے زریعے حل کرنے کے لئے پی پی پی کی جانب سے -06 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں صوبائی سینئر وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو، صوبائی وزیر اطلاعات وبلدیات شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر پارلیامانی معاملات ڈاکٹر سکندر میندھرو، سینیٹرمولا بخش چانڈیو، معاونین خصوصی وزیراعلیٰ سندھ وقارمہدی اور راشد ربانی شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کمیٹی کے ارکان کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر ایم کیوایم کے رہنماؤں سے رابط کریں اور تمام مسائل کو باہمی مفاہمت اور بات چیت کے زریعے حل کریں۔ اس اعلان کے فوراً بعد ہی وزیراعلیٰ ہاؤس میں کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نثار احمد کھوڑو، ڈاکٹر سکندر میندھرو،وقار مہدی اور راشد ربانی شریک ہوئے اور ایم کیو ایم سے رابطے اور بات چیت کے لئے صلاح ومشورہ کیا۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے اصل صورتحال کو جاننے کیلئے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس غلام قادر تھیبو کو بھی اجلاس میں طلب کرلیا اور ان سے بریفنگ لی۔ کمیٹی کے اس جاری اجلاس کے دوران صوبائی سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں بشمول عامر خان، فیصل سبزواری اور خواجہ اظہار الحسن سے ٹیلوفون پر رابطہ کیا اور تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ صوبائی سینئر وزیر نثار کھوڑو نے انہیں باہمی مفاہمت سے ماحول میں مسائل کے حل کے لئے بات چیت کی دعوت دی۔