بھارت کے 100 امیر ترین شہری ارب پتی بن گئے

جمعہ 26 ستمبر 2014 13:29

بھارت کے 100 امیر ترین شہری ارب پتی بن گئے

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2014ء) امریکی جریدے فوربس کے بھارتی ایڈیشن فوربس انڈیا کے ایک تازہ سروے میں انکشاف کیاگیاہے کہ بھارت کے سو امیر ترین شہریوں کی فہرست میں پہلی مرتبہ اب کوئی بھی ایسا شہری شامل نہیں جو ارب پتی نہ ہو۔

(جاری ہے)

امریکی جریدے فوربس کے بھارتی ایڈیشن فوربس انڈیا کے ایک تازہ سروے کے نتائج کے مطابق پانچ سال قبل اس فہرست میں شامل ایک ارب ڈالر یا اس سے زائد مالیت کے اثاثوں والے بھارتی باشندوں کی تعداد 52 تھی۔

ریلائنس گروپ آف انڈسٹریز کے مالک اور مشہور صنعت کار مکیش امبانی مسلسل آٹھویں مرتبہ اس لسٹ میں پہلے نمبر پر ہیں۔ مکیش امبانی کی مجموعی دولت 23.6 بلین ڈالر بنتی ہے، جس میں گزشتہ برس 2.6 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ یہ 100 بھارتی ارب پتی مجموعی طور پر قریب 346 ارب ڈالر کے مالک ہیں۔ ہمسایہ ملک چین میں کم از کم ایک ارب ڈالر کے مالک شہریوں کی تعداد 152 ہے۔

متعلقہ عنوان :