وزیراعظم نواز شریف کی اوبامہ سے ملاقات کی حسرت دل ہی میں رہ گئی،وزیراعظم اوبامہ کی جانب سے دیئے گئے ڈنر میں شرکت سے بھی محروم
جمعہ 26 ستمبر 2014 23:13
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر 2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف جنہوں نے دنیا کے مہنگے ترین ہوٹل والڈروف اسٹوریا کے خصوصی صدارتی سویٹ میں مخصوص کمرے حاصل کئے تھے اسی جگہ امریکہ کے صدر اوبامہ سے ملاقات کی حسرت دل میں رہ گئی۔ وزیراعظم نواز شریف جو اس دن نیویارک پہنچے تھے شام میں صدر اوبامہ کی جانب سے دیئے گئے ڈنر میں شرکت سے بھی محروم رہ گئے انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق انہیں صدر اوبامہ سے مصافحہ کرنے کی یقین دہانی کرانے سے انتظامیہ نے انکار کردیا تھا۔
میاں نواز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کی جانب سے عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں بھی شرکت نہیں کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز چوہدری پوچھے گئے سوال کے جواب میں تبصرہ کرنے سے انکار کردیا اور دیگرمصروفیات کا عذر پیش کیا۔(جاری ہے)
ادھر میاں نواز شریف نے گزشتہ شام مسلم لیگی کارکنوں اور پاکستان ڈے پریڈ کے عہدیداروں سے ملاقات کی جن میں بعض کشمیری رہنماء بھی شریک تھے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر مسلم لیگی کارکنوں کی اس ملاقات کو کمیونٹی ڈنر کے طور پر پیش کیا گیا۔ آن لائن گزشتہ روز اور اس سے قبل یہ خبر پہلے ہی دے چکا تھا کہ مخصوص گروپ کے لوگوں سے ملاقات کو کمیونٹی ڈنر کا رنگ دیا جائے گا کیونکہ پاکستانی سفارت کاروں اور حکومتی وفد کو اندیشہ تھا کہ استقبالیہ تقریب میں وزیراعظم کے خلاف گو نواز گو کے نعرے لگائے جاسکتے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے سرکاری خرچ پر آئے صحافیوں سے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں تبادلہ خیال کیا اور انہیں اس دورے کی خصوصی مثبت کوریج کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے بعض صحافیوں سے ایک گھنٹے تک ملاقات کی تاہم بان کی مون کے استقبالیہ میں شرکت نہیں کی انہیں یہی بتایا گیا تھا کہ وہاں ان سے گو نواز گو سے متعلق استفسار کیا جاسکتا ہے۔ وزیراعظم نے مسلم لیگی وفد سے ملاقات کی میڈیا چینلز پر کمیونٹی ڈنر کے طور پر پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا اور انہیں جمعے کی علی الصبح اپین ہوٹل میں ناشتے کی خصوصی دعوت دی روایتی پاکستانی ناشتے کی ڈشیں وزیراعظم اور ان کے خاندانی باورچی نے تیار کیں وزیراعظم کے خلاف تحریک انصاف عوامی تحریک منہاج القرآن اور اے پی ایم ایل کا بہت بڑا مظاہرہ ہو رہا ہے جس میں شرکت کیلئے مظاہرین اقوام متحدہ کے سامنے جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں حکومتی پارٹی میں اپنے حامیوں کو اقوام متحدہ کے سامنے پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
-
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں اپیلوں پرایف آئی اے کے دلائل مکمل نہ ہو سکے
-
سینیٹرفیصل واوڈا نے آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات کی فراہمی کیلئے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دے دی
-
جو نام جسٹس شوکت صدیقی کے کیس میں لئے گئے ان کے خلاف پہلے کارروائی ہونی چاہیے ، اعتزاز احسن
-
آئندہ چند دنوں میں سعودی عرب کی کاروباری شخصیات کا وفد پاکستان تشریف لارہا ہے،وزیراعظم
-
سعودی عرب اورپاکستان کے دوطرفہ تعلقات اور معاشی شراکت داری کی جہتیں مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہیں، وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سعودی عرب کے اختتام پر بیان
-
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات،تیزی سے بدلتے سیاسی ماحول پر بات چیت
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کا دورہ، یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی
-
ٹیکس نہ دینے والے 5 لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بند
-
تیزاب پھینکنے کا الزام، شہزاد اکبر کی حکومت پاکستان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی تیاری
-
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1ارب ڈالر موصول ، ترجمان کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.