نواز شریف کی طرف سے جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اٹھانا قوم کے جذبات کی ترجمانی ہے، ،کشمیریوں کو حوصلہ ملے گا‘ حافظ محمد سعید ،جنوبی ایشیا میں امن کی بربادی کا ذمہ دار بھارت ہے،آبی دہشتگردی سے صرف پاکستان ہی نہیں مقبوضہ کشمیر کے عوام بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں، کشمیری مسلمان انتہائی کسمپرسی میں امداد کے منتظر ہیں، حکومت اپنا کردار ادا کرے،بیرونی دنیا کے ذریعہ بھارت پر دباؤ بڑھایا جائے ‘ امیر جماعة الدعوة
ہفتہ 27 ستمبر 2014 19:24
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اٹھانا قوم کے جذبات کی ترجمانی ہے، مظلوم کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت فراہم کرنے کی باتیں خوش آئند ہیں، پوری قوم ان کی تائید کرتی ہے‘اس سے کشمیریوں کو حوصلہ ملے گا۔
وہ مرکز القادسیہ چوبرجی میں جماعةالدعوة لاہور کے زیر اہتما م ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدا لرؤف ، مولانا محمد ادریس فاروقی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے کہاکہ جنوبی ایشیا میں امن کی بربادی کا ذمہ دار بھارت ہے۔ اس کی آبی دہشت گردی سے صرف پاکستان ہی نہیں مقبوضہ کشمیر کے عوام بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کی کوشش کی گئی تھی لیکن کوئی رسپانس نہیں آیا
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نوازشریف ، شہبازشریف ،بلاول سے کہتا ہوں اقتدار چھوڑو، آؤ ! اکٹھے عوام میں جاتے ہیں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.