رحمان ملک نے طیارہ ویڈیو معاملے میں ارجمند اظہر کی برطرفی سے اظہار لا تعلقی کردیا،چیئرمین سینیٹ سے پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ ،ارجمند اظہر کو قانونی امداد کی بھی پیشکش
جمعہ 3 اکتوبر 2014 21:24
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر 2014ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رحمان ملک نے طیارہ ویڈیو معاملے میں ارجمند اظہر کی برطرفی سے اظہار لا تعلقی کرتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی سے تحقیقات کا مطالبہ اور ارجمند اظہر کو قانونی امداد کی پیشکش بھی کی ہے ۔پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ کر طیارہ ویڈیو معاملے کے مرکزی کردار ارجمند اظہر کی برطرفی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔
رحمان ملک نے کہا ہے کہ ارجمند اظہر کی برطرفی سے میرا کوئی تعلق نہیں، کمیٹی معلوم کرے کیا ارجمند اظہر کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیاہے ؟ کیا ارجمند اظہر کی برطرفی کے پیچھے کوئی سیاسی دبا ؤتھا؟۔رحمان ملک نے ارجمند اظہر کو بھی خط لکھ کر قانونی مدد کی پیشکش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ میں قانون اور انصاف پر یقین رکھتا ہوں، آپ کی برطرفی کا سن کر بہت افسوس ہوا، ویڈیو واقعے کی بنیاد پر آپ کی برطرفی نا انصافی ہے، شوکاز نوٹس کے بغیر کمپنی آپ کو برطرف نہیں کرسکتی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ، کوسٹ گارڈز اسے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
-
کووڈ۔19 مریضوں پر جراثیم کش ادویات کا استعمال ’خطرناک نتائج کا حامل‘
-
غزہ: ان پھٹا گولہ بارود صاف کرنے میں 14 سال لگ سکتے ہیں، ماہرین
-
یوکرین جنگ: بچوں کی ہلاکتوں میں 40 فیصد اضافہ، یونیسف
-
ایران: نوعمر لڑکیوں پر حجاب قوانین کے کڑے اطلاق پر تشویش
-
سوڈان: سلامتی کونسل کا الفاشر میں عسکری کارروائیاں روکنے کا مطالبہ
-
ماحول دوست توانائی کی طرف منصفانہ منتقلی کے اقدام کا آغاز
-
امریکہ: تعلیمی ایکٹ میں ’جنس‘ کی نئی تعریف پر تشویش
-
یوکرین: توانائی اور نقل و حمل کے انتظامات پر حملوں میں تشویشناک اضافہ
-
غزہ: خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے خوف سے لوگ علاقہ چھوڑنے پر مجبور
-
قطر سے تارکین وطن کے انسانی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ
-
غزہ جنگ لبنان میں معاشی بحران بڑھنے کا سبب، یونیسف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.