خلیجی ممالک، یورپ ،امریکہ سمیت پاکستان کے بعض علاقوں میں آج عید الاضحی منائی جارہی ہے
ہفتہ 4 اکتوبر 2014 14:41
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء) سعودی عرب، متحدہ عرب امارات،عراق سمیت پاکستان کے بعض علاقوں میں آج عیدلاضحی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے، امریکہ اور کینیڈا میں مسلمانوں کی بڑی تعداد آج جبکہ بعض کمیونیٹیز اتوار کوعید منائیں گی، پشاور میں افغان مہاجرین ، قبائلی علاقوں اور کراچی میں بوہرا جماعت نے نماز عیدالاضحی ادا کر دی، برطانیہ میں اس بار بھی 3 عیدیں منائی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں لاکھوں مسلمان آج عید الاضحی منا رہے ہیں۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نماز عید الاضحٰی کے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں ہزاروں فرزندان اسلام نے نماز عید ادا کی ، مکہ مکرمہ میں ہونے والے نماز عید کے اجتماع میں امامت کے فرائض ڈاکٹر سعود الشریم نے ادا کئے ، اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے ، مسلمانوں نے اللہ کے حضور خشوع خضوع سے دعا کی اور اپنے گناہوں کی معافی مانگی ، ڈاکٹر سعود الشریم نے نماز عید کے خطبے میں فلسفہ قربانی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مسلمانوں کو اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.