ایس ایچ او نے ٹریکٹر چوری کے مقدمہ کے اندراج ، ملزمان گرفتار کرکے ٹریکٹر برآمد کرنے کیلئے 80ہزار روپے رشوت حاصل کرلی ،زمیندار کی وزیر اعلیٰ کو و دیگر حکام کو درخواست

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 18:52

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء) چشتیاں چک 10فورڈ کے زمیندار فتح محمد نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر حکام کو اپنی درخواست میں کہا ہے کہ تھانہ بخشن خاں کے ایس ایچ او سب انسپکٹر حمیداسلم ، اے ایس آئی رضوان عباس نے اس کے مسروقہ ٹریکٹر کی چوری کا مقدمہ کے اندراج ، چند دنوں میں ملزمان گرفتار کرکے ٹریکٹر برآمد کرنے کیلئے 80ہزار روپے رشوت حاصل کرلی اور چند دنوں بعد دونوں افسران نے مبینہ طورپر چوروں سے بھاری رقم لے کر ملی بھگت سے مقدمہ خارج کردیا ۔

ڈی ایس پی چشتیاں نے بھی شکایت کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی ۔زمیندار مذکور نے کہا ہے کہ اس کا ٹریکٹر LES-4704بیلا رس چوری ہونے پر مقدمہ نمبر46/14 درج کرایا ۔ ایس ایچ او حمید اسلم نے 50ہزار روپے اور تفتیشی افسر رضوان عباس نے 30ہزار روپے رشوت لی ۔

(جاری ہے)

اس کے باوجود چوری شدہ ٹریکٹر برآمد نہیں کیا اور نہ ہی کسی ملزم کو گرفتار کیا اور چوروں سے بھاری رقم لے کر مقدمہ خارج کردیا ۔

جب دونوں پولیس افسران سے رشوت کی رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا تو انہوں نے سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے حوالات میں بند کرنے کا انسانیت سوز رویہ اختیار کیا ۔ زمیندار نے حکام سے کہا کہ ایس ایچ او اور اے ایس آئی کو معطل کرکے کیس کی انکوائری دیانتدار پولیس افسر کو دی جائے اور رشوت لینے اور دھمکیاں دینے پر دونوں پولیس افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :