یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم کے عہدے داران کی ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی سے ملاقات

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 6 مئی 2024 13:36

یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم کے عہدے داران کی ڈپٹی کمشنر سیدہ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2024ء) تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم کے عہدے داران نے جہلم میں نئی تعینات ھونے والی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی سے ملاقات کی۔ان کو جہلم میں خوش آمدید کہا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔اس موقع پر راولپنڈی ڈویژن کی چیف کوارڈینیٹر ڈاکٹر شہزانہ امتیاز ،ضلعی چیئرمین عبدالغفور چوہان ، وائس چیئرمین چوہدری فیصل امین ،صدر تحصیل دینہ سید ذوالفقار حسین شاہ،خواتین ونگ تحصیل دینہ کی صدر خاتون سید ، فلک ناز  اور ڈاکٹر عبدلغفور ملک کے علاوہ شیخ محمد انور ،،محمد اسماعیل ،ڈاکٹر قمر رزاق منہاس ،حافظ محمد خلیل اظہر اور عبدالحسیب بھی موجود تھے۔

یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم کے عہدہ داران نے ڈپٹی کمشنر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد عبدالغفور چوہان نے  شہیدوں غازیوں کی سر زمین کے شہید سیاچن کیپٹن معظم علی بلوچ کی زندگی پر لکھی گئی کتاب پیش کی اور کیپٹن معظم علی ویلیفیر ٹرسٹ ہسپتال کے بارے میں بتایا اور ہسپتال کے دورے کی دعوت بھی دی۔جو انہوں نے قبول کر لی اور جلد ہسپتال کا وزٹ کرنے کی حامی بھری۔آخر میں ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم کے عہدے داران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرے دروازے آپ سب کے لیے ہر وقت کھلے ھیں۔

متعلقہ عنوان :