صومالیہ میں پہلی اے ٹی ایم مشین نصب کر دی گئی

مقامی کرنسی روبہ زوال ہونے کے باعث صرف ڈالر نکلوائے جاسکتے ہیں

جمعہ 10 اکتوبر 2014 16:35

صومالیہ میں پہلی اے ٹی ایم مشین نصب کر دی گئی

موغادیشو (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔0 1اکتوبر 2014ء) صومالیہ کے شہر موغادیشو میں ملک کی پہلی اے ٹی ایم منظر عام پر آئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس اے ٹی ایم کو سلام صومالی بینک نے شہر کے مرکز کے ایک ہوٹل میں نصب کیا ہے۔

(جاری ہے)

عیسائی مشتریوں کو اسے استعمال کرنے میں دشواریوں سے پالا پڑتا ہے کیونکہ بیشتر نے یہ مشین پہلی بار دیکھی ہے۔ اے ٹی ایم سے صرف ڈالر نکالے جاسکتے ہیں کیونکہ ملک کی کرنسی شلنگ تیزی کے ساتھ روبہ زوال ہے۔ 1998سے شروع ہونے والی خانہ جنگی کے باعث صومالیہ کا نظام بینکاری ترقی نہیں کرسکا ہے، ملک کی اکثریت کا گزارہ دوسرے ملکوں سے بھیجی جانے والی رقوم پر ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :