چوہدری پرویز الٰہی کا وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو مناظرے کا چیلنج
اتوار 12 اکتوبر 2014 21:54
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اکتوبر۔2014ء) چوہدری پرویز الٰہی نے شہباز شریف کو مناظرے کا چیلنج دے دیا، کہتے ہیں کہ حکمرانوں کی زبان اپنی فوج کے خلاف قینچی کی طرح چلتی ہے، نریندر مودی سے بات کرنے کی ہمت نہیں، نواز شریف کا اقتدار پر رہنا آئین اور عوام کیخلاف ہے، محب وطن پاکستانی انقلاب کا حصہ بنیں۔فیصل آباد میں کامیاب جلسے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ق لیگ کے رہنماء چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عوام نے نواز شریف کے جانے کا فیصلہ دے دیا، حکومت نے لندن پلان کا ایک شوشہ چھوڑا تھا، اس پلان سے غریب عوام کو فائدہ پہنچے گا، شہباز شریف نے پنجاب کو مقروض کردیا، موجودہ حکومت کسانوں کی دشمن ہے۔
وہ کہتے ہیں کہ ہمارے دور میں اربوں روپے خزانے میں موجود تھے، کسانوں کو کھیتوں کے آخری سرے تک پانی پہنچایا، سستی کھاد اور ٹیوب ویل کے بلوں پر سبسڈی دی، آج ایک پنکھے اور بلب کا بل 15 ہزار روپے آتا ہے، موجودہ حکومت نے فیصل آباد کے 6 ارب روپے لاہور جنگلہ بس پر لگادیئے، ہمارے ایجنڈے کا محور عام آدمی ہوگا۔(جاری ہے)
ق لیگ رہنماء نے کہا کہ نواز شریف کو کوئی خوف نہیں، کنٹرول لائن پر ہمارے لوگ شہید ہوئے، حکومت میں مودی کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر بات کرنے کی ہمت نہیں، اپنی فوج کیخلاف بات کرنی ہوتو ان کی زبانیں قینچی کی طرح چلتی ہیں۔
چوہدری پرویز الہیٰ نے شہباز شریف کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی چینل پر مناظرہ کرلیں آپ کو بھگا نہ دیا تو میرا نام بدل دینا، نواز شریف کا رہنا آئین اور عوام کیخلاف ہے، محب وطن پاکستانی انقلاب کا حصہ بنیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.