پترینڈ پراجیکٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام 20اکتوبر کو منعقدہ احتجاج کے حوالہ سے رابطہ مہم جاری

جمعرات 16 اکتوبر 2014 16:21

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 اکتوبر۔2014ء) پترینڈ پراجیکٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام 20اکتوبر کو منعقدہ احتجاج کے حوالہ سے رابطہ مہم جاری ،متاثرین پراجیکٹ 20 اکتوبر کو پراجیکٹ پر باقاعدہ قبضہ کریں گے ،گزشتہ روز چیئرمین ایکشن کمیٹی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں عمائدین علاقہ اور متاثرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،اجلاس میں 20 اکتوبر کو پراجیکٹ پر قبضہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا ،اس موقع پر چیئرمین ایکشن کمیٹی سردار تسلیم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے پر امن احتجاج کا حکومت اور انتظامیہ نے کوئی خاص نوٹس نہیں لیا ،باہر سے لا کر لوگوں کو لا کر بھرتی کرنے کا سلسلہ جاری ہے ،کرپٹ اور بدنام زمانہ ایڈمن آفیسر افتخار رؤف کو دوبارہ واپس لایا گیا جو متاثرین کو آپس میں لڑانے اور تمام تر نا انصافیوں کا ذمہ دار ہے ،20اکتوبر کو پراجیکٹ پر قبضہ کر کے تمام کمیشن خوروں کو علاقہ بدر کر دیں گے ،کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ انتظامیہ پر عائد ہو گی ،اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 19 اکتوبر کی شام تین بجے برارکوٹ تا لوہار گلی موٹر سائیکل ریلی نکالی جائے گی ،مشاورتی اجلاس سے ایکشن کمیٹی کے دیگر ممبران اسد قریشی ،محمد فرید قریشی ،سردار نسیم ،نسیم قریشی ،عابد قریشی اور سردار ناصر علی نے بھی خطاب کیا ،اجلاس میں عوام رابطہ مہم میں تیزی لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :