ریاسی میں نوجوان لڑکی اور لڑکا دریائے چناب میں ڈوب کر ہلاک

20سالہ لڑکی جمیلہ بانو مویشیوں کے لیے گھاس کاٹتے ہوئے پھسل کر دریائے چناب میں جاگری اور ڈوب کر جاں بحق ہوگئی

منگل 30 جولائی 2024 15:11

ریاسی میں نوجوان لڑکی اور لڑکا دریائے چناب میں ڈوب کر ہلاک
جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2024ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں دو الگ الگ واقعات میں ایک نوجوان لڑکی اور ایک لڑکا دریائے چناب میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے سروکوٹ میں ایک 20سالہ لڑکی جمیلہ بانو مویشیوں کے لیے گھاس کاٹتے ہوئے پھسل کر دریائے چناب میں جاگری اور ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب جمیلہ کچھ دوسری لڑکیوں کے ساتھ مویشیوں کے لیے گھاس لانے کے لئے ایک پہاڑی پر گئی تھی۔ وہ اپنا توازن کھو بیٹھی اور دریا میںجاگری۔ اس کی لاش کی تلاش جاری ہے۔ایک اور واقعے میں اسی ضلع کے علاقے ارناس میں15سالہ امریک سنگھ دریائے چناب میں اس وقت ڈوب گیا جب وہ نہارہاتھا۔دریں اثناء ضلع جموں کے علاقے اکھنور میں تیز رفتاری کے باعث ایک منی بس الٹنے سے سکول جانے والے پانچ طلبا سمیت اکتیس افراد زخمی ہو گئے۔