عالمی ادارہ صحت اور یو نیسف کے ہمر اہ نئی حکمت عملی کے تحت کراچی کو پو لیو فری بنا نے کے اقدامات کیئے جا ئینگے ، کمشنرکراچی
جمعرات 16 اکتوبر 2014 19:07
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء) کمشنر کراچی شعیب احمدصدیقی نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت اور یو نیسف کے ہمر اہ نئی حکمت عملی کے تحت کراچی کو پو لیو فری بنا نے کے عملی اقدامات کیئے جا ئینگے آئیندہ کسی بھی مقام پر پو لیو کا کیس سامنے آیا تو متعلقہ ڈپٹی کمشنراور اسسٹنٹ کمشنر نا صرف میرے بلکہ قوم کے آگے جو ابدہ ہو گا ۔ان خیالا ت کا اظہا ر انھو ں نے آج کمشنر آفس میں انسداد پو لیومہم کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطعی اجلاس کی صدارت کے مو قعہ پر کیا ۔
اجلا س میں عالمی ادارہ صحت ۔یو نیسف ۔روٹری ۔محکمہ صحت سندھ کے نما ئیندے ۔پو لیو کے حوالے سے وزیر اعلی سندھ کے فوکل پر سن ڈاکٹراحمد علی شیخ ۔ڈپٹی کمشنر سینٹرل ڈاکٹرسید سیف الرحمن ۔ڈپٹی کمشنر ملیر قاضی جا ن محمد ۔(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر ویسٹ سید محمد علی شاہ ۔ڈائر یکٹرمیڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی کے علاوہ انتظامیہ کے دیگر افسران بھی مو جو د تھے ۔
کمشنر کراچی نے اس مو قعہ پر کہا کہ غیر ملکی عالمی اداروں ۔محکمہ صحت ۔روٹری اور انتظامیہ کے تعاون اور مشترکہ اقدامات سے انشااللہ بہت جلد کراچی کے تمام 32 سب ڈویژن میں پو لیو فری جھنڈے لہرائینگے ۔اجلا س میں عالمی ادارہ صحت ۔یو نیسف ۔روٹری ۔محکمہ صحت کے نمائیندوں اور ڈپٹی کمشنرز نے کراچی میں پو لیو کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلا ت سے آگاہ کیا اور انسداد پو لیو مہما ت کے حوالے سے اپنی اپنی تجا ویز حکمت عملی اور کا وشوں سے آگاہ کیا۔کمشنر کراچی نے تمام اداروں اور خصوصاًعالمی اداروں کی پو لیو کے خاتمے کیلئے کیئے جا نے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہا ر کیا اور ان کے تعاون اور مدد پر شکریہ اداکیا ۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ ۔محترمہ عذرا پیچو حو ۔محترمہ بیگم شہنا ز وزیر علی اور ہیلتھ ڈیپا رٹمنٹ سندھ نا صرف کراچی بلکہ پو رے صوبے سے پو لیو وائر س کے خاتمے کیلئے کو شاں ہیں اور اس حوالے سے مکمل با خبر ہیں اور اداروں کی وقتاًو فوقتاًرہنما ئی بھی کر تے رہتے ہیں انھو ں نے کہا کہ حکومت کے فرض شنا ض اور محنتی افسران اور ملا زمین پو لیو کے خاتمے کیلئے اپنی جا نوں کو خطرے میں ڈال کر بلا خوف و خطر اپنے فرائض انجا م دے رہے ہیں ۔کیو نکہ یہ مستقبل کے معماروں کی صحت کا قومی مسئلہ ہے ۔کمشنر کراچی نے اجلاس کو واضع کیا کہ ہما را کا م اداروں کے ساتھ تعاون کر نا ہے انھیں مستحکم کر نا ہے ان کے کا مو ں میں مداخلت کر نا نہیں ہے ۔انھوں نے کہا کہ کو لڈ چین ۔ویکسین اور میڈیسن کے میعار پر کسی بھی حال میں سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔کمشنر کراچی نے کہا کہ بچوں کو مو ذی امراض سے بچانے کیلئے پو لیو کے ساتھ ساتھ روٹین امو نا ئیزیشن پر بھی خصو صی توجہ دی جا ئے ۔انھو ں نے کہا کہ محکمہ پو لیس نے پو لیو مہما ت میں بھر پو ر تعاون کا مظاہرہ کیا ہے ۔تاہم اگر کسی مو قعہ پر کمی رہ گئی ہے تو اسے بھی دور کیا جا ئیگااور اس سلسلے میں تما م ڈپٹی کمشنر ز فعال کر دار ادا کرینگے ۔اجلا س میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنر ز ۔محکمہ صحت اور متعلقین کے ساتھ پو لیو کے حوالے سے کمشنر آفس میں ہر ما ہ اجلا س کا انعقاد کیا جا ئیگا ۔جس میں پو لیو کے حوالے سے مو جو دہ صورتحال کا جا ئیزہ ۔حکمت عملی اور فیصلے کیے جا ئینگے ۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
چوہدری تسنیم ناصر اقبال صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کی وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی سے ملاقات
-
کشتی حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کا نقصان پورا نہیں ہو سکتا ، پنجاب حکومت آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے لواحقین کیلئے معمولی سا تعاون لے کر حاضر ہوئے ہیں، ڈی سی جہلم
-
ضلع جہلم میں شعبہ صحت میں انقلابی تبدیلیاں بہت جلد نظر آئیں گی، ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کو ماڈل ہسپتال بنائیں گے، مریضوں کو علاج کےلیے دوسرے اضلاع میں نہیں جانا پڑے گا, وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے ..
-
پودے لگا کر نہ صرف انسانی آکسیجن پوری ہوتی ہے بلکہ بیماریوں سے نجات ملتی ہے جبکہ شجر کاری ایک نیک کام ہے جسے ہمیں ملکر کر کرنا ہے اور ملک کو سرسبز و شاداب بنانا ہے، ایڈوائزر مستحب ضلع جہلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت ایلیٹ پولیس فورس ہیڈ کوارٹر کمیٹی روم میں اجلاس ہوا
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایلیٹ ٹریننگ سنٹر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں ایلیٹ یونیفارم پہن کر شرکت، ایلیٹ کمانڈوز کی حمزہ کمپنی اور عائشہ کمپنی نے جنرل سلامی پیش کی
-
صارفین کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ لوگوں کے لئے آگاہی فراہم کی جائے کہ کنزیومر پروٹیکشن کیا چیز ہے اس کے فائدے کیا ہیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم
-
عید الاضحی کے موقع صفائی ،سیکورٹی اور دیگر انتظامی معاملات کو بہتر طریقے سے حل کئے جائیں گے تمام ادارے اس حوالے سے جامع منصوبہ بندی کریں، ڈی سی جہلم
-
ستھرا پنجاب مہم کو مکمل طور پر فعال کیا جائے اور تمام علاقوں میں صفائی کی صورتحال بہترین بنائی جائے، ڈی سی جہلم
-
میرپورخاص، پبلک یونیورسٹی میں طلبا کا کثیر تعداد میں اساتذہ کے ساتھ مسائل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
-
جہلم میں متعدد چنگ چی رکشہ جات بغیر رجسٹریشن و روٹ چل رہے ہیں، یہ جہلم کی مصروف شاہراہوں پر کھڑا ہو کر ٹریفک کے معمول کو خراب کررہے ہیں۔ ڈی ایس پی ٹریفک جہلم
-
سرکاری دفاتر میں سائلین اور عملہ کے لیے سہولیات کی فراہمی ضروری ہے دفاتر کی حالت بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہے ہیں ، ڈی سی جہلم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.