القاعدہ اور داعش بھارت پر مشترکہ حملہ کرسکتے ہیں ، بھارتی قومی سلامتی گارڈ کا انتباہ

جمعرات 16 اکتوبر 2014 23:21

القاعدہ اور داعش بھارت پر مشترکہ حملہ کرسکتے ہیں ، بھارتی قومی سلامتی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء) بھارتی قومی سلامتی ادارے کے سربراہ جیانت چوہدری نے خبردار کیا ہے کہ القاعدہ اور دولت اسلامیہ بھارت پر مشترکہ حملہ کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جیانت چوہدری نے کہا کہ القاعدہ نے اب بھارت پر حملے کا ارادہ ظاہر کیا ہے اور وہ لشکر طیبہ ، داعش اور انڈین مجاہدین کے ساتھ مل کر مشترکہ حملہ کرسکتی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اب ملٹی سٹی اور متعدد حملوں کے لیے تیار رہنا چاہیے انہوں نے کہا کہ گوا ، بنگلور اور امرتسر جیسے سیاحتی حب کو دہشتگردانہ حملوں کا نشانہ بنا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی گارڈ ہر طرح کے دہشتگردانہ حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں

متعلقہ عنوان :