میٹروبس کی وجہ سے دریائے راوی پر ٹریفک جام معمول بن گیا
ہفتہ 18 اکتوبر 2014 21:06
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر۔2014ء) میٹروبس کی وجہ سے دریائے راوی پر ٹریفک جام معمول بن گیا ہے، جس کی وجہ سے شاہدرہ،شیخوپورہ،مریدکے اوردیگرشہروں سے لاہورآنے والوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔تفصیلاتٓ کے مطابق میٹروبس اورٹریفک کا بہاوٴ بڑھنے کی وجہ سے فرخ آبادشاہدرہ سے لے کربتی چوک تک صبح سات بجے سے لے کر گیارہ بجے اورشام تین بجے سے لے کر رات آٹھ بجے تک شدید ٹریفک جام رہتی ہے۔
گاڑیوں کے رش کی وجہ سے میٹروبسیں بھی ٹریفک میں پھنس جاتی ہیں ۔بعض اوقات فرخ آباد سے بتی چوک تک دومنٹ کا سفر گھنٹے سے بھی زیادہ وقت میں طے ہوتا ہے، جس کی و جہ سے سکول اوریونیورسٹی جانے والے طلباء،دفاتر جانے والے ملازمین اوردوسرے لوگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اوروہ وقت پراپنی مقررہ جگہ پرنہیں پہنچ سکتے۔(جاری ہے)
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہدرہ کے مقام پر فوری طورپرایک اورپل تعمیرکیا جائے تاکہ لوگوں مقررہ وقت پراپنے دفاتراورسکول اوردیگرمقامات پر پہنچ سکیں۔
پنجاب میں کے شعبہ بیالوجی میں زیرتعلیم شاہدرہ کے طالب علم شاہد علی نے آن لائن سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ صبح یونیورسٹی جاتے ہوئے راوی کے پل پر ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے45سے 60منٹ ضائع ہوجاتے ہیں۔بعض اوقات گاڑیوں کا اتنا ریس ہوتا ہے ایک گھنٹے سے زیادہ وقت بھی راوی پل پرلگ جاتا ہے۔سرکاری ملازمین عمران قیوم ،ظہیر الدین بابراور رانا افتخار احمد نے کہا کہ صبح دفترجاتے وقت اورشام کو راوی پل پرڈیوٹی سے واپسی پر راوی پل پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے، جس کی وجہ سے لوگ نفسیاتی مریض بن رہے ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شاہدرہ کے مقام پرراوی پرفوری نیاپل تعمیرکیا جائے تاکہ شہریوں کوریلیف مل سکے۔مزید مقامی خبریں
-
صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کو ان کی جہلم میں تعیناتی پر مبارک باد
-
یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم کے عہدے داران کی ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی سے ملاقات
-
جلال پور کندوال نہر سے نکالے جانیوالے (موہگوں ) نالوں کی رکاوٹ بننے والے غریب کسانوں کے مکانات کو ہرگز نہ گرایا جاۓ۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان
-
عالمی فائر فائٹرز ڈے پر ہم اپنے فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کرتے، ریسکیو 1122کے تمام سٹاف ہمارے ملک کااہم ترین اثاثہ ہیں ، ڈی ..
-
شہر کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام اقدامات عمل میں لائے جائیں گے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، ڈی سی جہلم
-
ضلع جہلم کی نو تعینات ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا ضلع کچہری کا دورہ، مخلتف دفاتر کی بلڈنگز کی حالت کا مشاہدہ ، عملہ کی زمہ داریوں بارے آگاہی حاصل کی
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.