لاہورہائیکورٹ نے لانگ مارچ اور دھرنے پر عمران خان اور ڈاکٹرطاہر القادری کے خلاف توہین عدالت اور پاکستان عوامی تحریک پرپابندی کیس کی سماعت چھ نومبرتک ملتوی کردی عدالت کا ڈاکٹر طاہرالقادری سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ گم ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا
پیر 20 اکتوبر 2014 13:31
لاہور.(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) .لاہورہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیے کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنے سیاسی جدوجہد نہیں دھرنوں کے ذریعے ملک میں انتشار اور نفرت پھیلائی جار ہی ہے ۔ آئین کے تحت ہر شہری ریاست اور حکومت کا وفادار رہنے کا پابند ہے مگر عمران خان سول نافرمانی کا اعلان کرتے ہیں جو ریاست سے دشمنی ہے ۔
اس سے ہر شہری متاثر ہو رہا ہے ۔ عدالت نے قرار دیا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے تاہم اس میں کوئی شبہ نہیں کہ دھرنوں سے سب متاثر ہو رہے ہیں ۔ ڈاکٹرطاہرالقادری کے وکیل علی ظفر نے توہین عدالت کیس میں جواب داخل کروانے کے لیے مہلت کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کر لیا ۔(جاری ہے)
عدالت نے عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے طلب کرلیا ۔
عوام تحریک پر پابندی کے لیے دائر درخواست کی سماعت کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری پر فائرنگ کی جوڈیشل انکوائری کے متعلق ہوم سیکرٹری پنجاب نے بیان دیا کہ رپورٹ محکمہ داخلہ کے پاس موجود نہیں جس پر عدالت نے ہوم سیکرٹری سے بیان حلفی طلب کر تے ہوئے سماعت چھ نومبر تک ملتوی کر دیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.