عوامی نیشنل پارٹی کا ارکان کا کراچی میں اے این پی کے کارکنوں پر فائرنگ کے خلاف سینیٹ سے واک آؤٹ ،
لاشیں اٹھا اٹھا کر اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچا پہنچا کر ہم تھک چکے ہیں، شاہی سید
منگل 21 اکتوبر 2014 23:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان نے کراچی میں اے این پی کے کارکنوں پر فائرنگ کے خلاف واک آؤٹ کیا۔
(جاری ہے)
منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران نکتہ اعتراض پر سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ کراچی میں ہمارے کارکنوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے، لاشیں اٹھا اٹھا کر اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچا پہنچا کر ہم تھک چکے ہیں، صرف ہماری جماعت ہی اقتدار میں نہیں ہے، باقی پارٹیوں کی اقتدار میں کسی نہ کسی طرح شمولیت ہے، کراچی دنیا میں پختونوں کا سب سے بڑی آبادی ہے، بتایا جائے پختونوں کو کون مار رہا ہے شاہی سید نے کہاکہ بتایا جائے کہ اے این پی کا قصور کیا ہے، مجبور نہ کیا جائے کہ وہ بھی پہاڑوں پر چلے جائیں انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا سمیت ہر جگہ ان کی جماعت پر غیر اعلانیہ پابندی ہے، الیکشن سے پہلے جو صورتحال تھی وہی اب بھی ہے، بتایا جائے کہ دہشت گردی کرنے والے کون لوگ ہیں۔
اس موقع پر حاجی عدیل نے کہاکہ ان کی جماعت سندھ کی تقسیم کے خلاف ہے، وزیراعلیٰ ظاہر کریں کہ آپریشن کراچی میں گرفتار ملزمان کاتعلق کن جماعتوں سے ہے۔ پختونوں پر ظلم کے خلاف اس ایوان سے علامتی واک آؤٹ کرتا ہوں اس کے ساتھ ہی وہ ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.