پی سی بی گورننگ بورڈ نے کااجلاس ،آئی سی سی کی صدارت کیلئے پاکستان سے موزو ں شخص کی نامزدگی کیلئے کمیٹی قائم
جمعرات 23 اکتوبر 2014 20:55
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا 31واں اجلاس جمعرات کے روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہ ہو جس کی صدارت پی سی بی کے چیئرمین شہر یار خان نے کی ۔اجلاس میں شرکت کرنے والے پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز میں اسلام آباد ریجن کے شکیل شیخ ،پشاور ریجن کے گل زادہ ،نیشنل بنک کے ممبر اقبال قاسم ، ،یونائٹڈ بنک سے منصور مسعود خان ،واپڈا سے یوسف نسیم کھوکھر، کراچی سے پروفیسر اعجاز فاروقی ،نجم سیٹھی،آئی پی سی کے سیکرٹری چوہدری اعجاز، چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد ، سی ایف اوبدر خان اورسلمان نصیر سیکرٹری بورڈ آف گورننگ بارڈی شامل تھے جبکہ سوئی نادرن پائپ لائن لمیٹیڈ سے امجد لطیف شرکت نہ کرسکے ۔
اجلاس میں پی سی بی کے اہم معاملات زیر بحث آئے اور متعدد فیصلے کئے گئے ۔(جاری ہے)
2015-16کا آئی سی سی کا صدر پاکستان سے ہوگا جس کے لئے موزوں شخص کی نامزدگی کا معاملہ پی سی بی کی کمیٹی کے سپر د کردیا گیا ۔کمیٹی کے چیئرمین سیکرٹری آئی پی سی اعجاز چوہدری ہوں گے جبکہ دیگر ممبران میں اقبال قاسم ،شکیل شیخ اور منصور مسعود خان شامل ہیں ۔کمیٹی آئی سی سی کے صدر کے عہدہ کیلئے بہترین اور موزو ں شخص کا انتخاب کرنے کے بعد اپنی سفارشات چیئرمین پی سی بی کو پیش کرے گی اور ان سفارشات کی روشنی میں چیئرمین پی سی بی آئی سی سی سے بات چیت کریں گے ۔
پی سی بی میں دو عہدے رکھنے والوں کے بارے میں فیصلہ کا اختیار بور ڈ آف گورنرز نے چیئرمین پی سی بی کو دیدیا جو کیس ٹو کیس معاملہ کا جائزہ لیں گے ۔پی سی بی ویمن ونگ کی چیئرپرسن بشری اعتزاز کے عہدہ کی معیاد اکتوبر میں ختم ہوگئی ،بورڈ آف گورنرز نے ویمن کرکٹ کی ترقی میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔نئے آئین میں پی سی بی ویمن کی چیئرمین پرسن کا کوئی عہدہ نہیں ہے اسلئے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 31اکتوبر سے اس عہدہ کو ختم کردیا جائے گا ۔بورڈ آف گورنرز نے پی سی بی کی ہوم سیریز کے حقوق کی لانگ ٹرم کی بنیاد پر فروخت کے لئے ایک میڈیا رائٹس کمیٹی تشکیل دیدی اور اس کے کام کرنے کے لئے بجٹ بھی مختص کردیا ۔اجلاس کے ایجنڈا میں جو دیگر معاملات زیر بحث آئے اور ان کی منظور ی دی گئی ان میں بورڈ آف گونرز کے گزشتہ اجلاس کی کاروائی کی منظوری بھی شامل تھی ۔چیئرمین پی سی بی اور بورڈ آف گورنرز نے شکیل شیخ کی سربراہی میں کام کرنے والی کرکٹ کمیٹی کی سخت محنت اور کارکردگی کو سراہا جس نے کرکٹ کی مینجمنٹ سے متعلق متعدد قوائد میں تبدیلی کی سفارشات مرتب کی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
’کہہ کہہ کر تھک گئے ہیں ورلڈکپ جیتیں گے؟ انشااللہ اس مرتبہ کرکے دکھائیں گے‘ : شاہین آفریدی
-
پی ایس ایل 10: پی سی بی اور فرنچائزز پلے آف اور فائنل انگلینڈ میں کروانے پر متفق
-
رائل چیلنجرزبنگلورواور چنائی سپرکنگزکے درمیان انڈین پریمیئرلیگ کا واحد میچ کل کھیلا جائے گا
-
کرکٹ آسٹریلیا کا چھ وائیٹ بال میچز کے لیے پاکستان فین زون بنانے کا اعلان
-
پچ کنڈیشنز کے حساب سے اوپننگ جوڑی سلیکٹ کی جائے ، شعیب ملک کی مینجمنٹ کو تجویز
-
اداکار نبیل کا ثانیہ مرزا کو دوسری شادی کا مشورہ
-
انٹرڈیپارٹمنٹ کرکٹ لیگ ،ٹی ایم اے حویلیاں کی کرکٹ ٹیم اگلے مرحلے میں داخل
-
بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ میں شرکت کیلئے پاکستان آنے کی تصدیق کر دی
-
مارشل گرانولرز اور ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈ جوڑی اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، جے شاہ نے اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی
-
امید ہے جَلد پاکستان آئوں گا ، پاکستانی کوہ پیماء شہروز کاشف کی ویرات کوہلی سے گفتگو کی ویڈیو وائرل
-
یوسین بولٹ آج بھی سوئنگ کے سلطان ’وسیم اکرم‘ کے سحر میں مبتلا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.