سپریم کورٹ نے 24 نومبر تک چیف الیکشن کمیشن کی تعیناتی کا حکم دے دیا
جمعرات 13 نومبر 2014 11:41
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13نومبر 2014ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیف الیکشن کمیشن کی تقرری سے متعلق اٹارنی جنرل کی جانب سے دائرکردہ درخواست رد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل آف پاکستان سلمان اسلم بٹ نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے ملک میں جاری سیاسی بحران کے پیشِ نظر چیف الیکشن کمیشن کی تقرری کی تاریخ میں ایک ماہ کے لئے توسیع کی استدعا کی تھی۔
مقدمے کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کررہا ہے، بینچ نے ایک ماہ کے بجائے 24 نومبر تک چیف الیکشن کمیشن کی تقرری کا حکم دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ چیف الیکشن کمیشن کے عہدے کے لئے جسٹس ریٹائرڈ بھگوان داس ، جسٹس ریٹائرڈتصدق حسین جیلانی اور جسٹس طارق پرویز اسلم نامزد کئے گئے تھے جن میں سے جسٹسریٹائرڈ بھگوان داس نے چیف الیکشن کمیشن کی ذمہ داریاں قبول کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی کے نام پر پاکستان تحریک انصاف اپنے تحفظات کا اظہار کرچکی ہے۔(جاری ہے)
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیف الیکشن کمیشن کی تقرری سے متعلق اٹارنی جنرل کی جانب سے دائرکردہ درخواست رد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل آف پاکستان سلمان اسلم بٹ نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے ملک میں جاری سیاسی بحران کے پیشِ نظر چیف الیکشن کمیشن کی تقرری کی تاریخ میں ایک ماہ کے لئے توسیع کی استدعا کی تھی۔
مقدمے کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کررہا ہے، بینچ نے ایک ماہ کے بجائے 24 نومبر تک چیف الیکشن کمیشن کی تقرری کا حکم دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ چیف الیکشن کمیشن کے عہدے کے لئے جسٹس ریٹائرڈ بھگوان داس ، جسٹس ریٹائرڈتصدق حسین جیلانی اور جسٹس طارق پرویز اسلم نامزد کئے گئے تھے جن میں سے جسٹسریٹائرڈ بھگوان داس نے چیف الیکشن کمیشن کی ذمہ داریاں قبول کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی کے نام پر پاکستان تحریک انصاف اپنے تحفظات کا اظہار کرچکی ہے۔
- See more at: http://www.arynews.tv/ud/archives/73117#sthash.P49so30I.dpufمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.