اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ریٹرننگ افسران کے نتائج حاصل کرنے کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیکرخارج کردی

پیر 17 نومبر 2014 22:57

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ریٹرننگ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر۔2014ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ریٹرنگ آفسران کے نتائج حاصل کرنے کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی ۔

(جاری ہے)

پیر کو عدالت عالیہ کے جسٹس نورالحق این قریشی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ڈویژن بینچ پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری سیف اللہ نیازی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار کی جانب سے شعیب شاہین ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنی ویب سائٹ پر فارم 14شائع نہیں کیئے ہم نے الیکشن کمیشن کو لیگل نوٹس بھی بھیجا ہے سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ قانون میں ایک طریقہ کار ہے اس کو ہم نظر انداز نہیں کر سکتے درخواست گزار قانون کی شق 29کے تحت الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست دے ۔

عدالت نے مذکورہ درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی ۔