ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے مشرف کے خلاف لال مسجد آپریشن میں دوسرا مقدمہ درج کرانے کی درخواست خارج کردی ، درخواست گزار کو پہلے سے درج لال مسجد کیس کی سماعت کے دوران اپنا بیان قلم بند کرانے کا حکم
پیر 17 نومبر 2014 22:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر۔2014ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکندر خان نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف لال مسجد آپریشن میں مارے گئے افراد کے قتل کا دوسرا مقدمہ درج کرانے کی درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزار کو حکم دیا کہ وہ پہلے سے درج لال مسجد کیس کی سماعت کے دوران اپنا بیان قلم بند کرائے ۔ پیر کو عدالت نے پہلے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ لال مسجد آپریشن کے خلاف پہلے سے ایک ایف ،آئی ،آر درج ہو چکی ہے اور درخواست گزار نے اس ایف ،آئی ،آر کو غلط نہیں کہا درخواست گزار اس مقدمہ کی سماعت کے دوران اپنا بیان قلم بند کرائیں ۔
شہدا ء فاوٴنڈیشن کے جان محمد قریشی کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف سمیت سابق وزیر اعظم شوکت عزیز ، چودھری شجاعت حسین ، چودھری پرویز الٰہی ، شیخ رشید احمد، اعجاز الحق، آفتاب شیرپاوٴ، محمد علی درانی، طارق عظیم ، خورشید قصوری، فیصل صالح حیات، کامران لاشاری ، سید کمال شاہ، خالد پرویز اور جاوید اقبال چیمہ کے خلاف لال مسجد آپریشن میں مارے گئے افرادکے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔(جاری ہے)
پرویز مشرف کے وکیل نے درخواست پر اعتراض کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے موکل کے خلاف پہلے ہی لال مسجد نائب خطیب عبدالرشید غازی اور ان کی والدہ کے قتل کا مقدمہ زیر سماعت ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
-
چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال
-
لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کا نواز شریف کا خواب پورا ہوگیا،مریم نواز
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
ن لیگ سے نالاں ایم کیوایم کی پیپلزپارٹی سے قربتیں بڑھنے لگیں
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.