دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شکست کا آپشن نہیں اسے ہر صورت جیتنا ہوگا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد نہ کی گئی تو دہشت گرد جیت سکتے ہیں، بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں، بھارت سے تنازعات کے حل کے لیے بات کی مگر مثبت جواب نہیں ملا، پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب
پیر 17 نومبر 2014 23:24
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر۔2014ء) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر ا ٓصف زرداری نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شکست کا ا ٓپشن نہیں ہمیں یہ جنگ ہر صورت جیتنا ہوگی ، اپنے دور صدارت میں بھی دنیا کو بتایا کہ اگر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری مدد نہ کی گئی تو دہشت گرد جیت سکتے ہیں۔پیر کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آ صف زرداری نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے دہشت گردوں کے خلاف کھل کر آواز اٹھائی ہم آج ان کا مشن مکمل کررہے ہیں، ہم نے بڑی قربانیوں کے بعد جمہوریت کو حاصل کیا اور 10 سال آمر کے خلاف جہدوجہد کی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ذہنوں کی جنگ ہے، ہمیں دہشت گردی کے مائنڈ سیٹ کا مقابلہ کرنا ہوگا اور اس کے خلاف جنگ میں شکست کا آپشن نہیں، ہمیں یہ جنگ ہر صورت جیتنا ہوگی جبکہ دور صدارت میں بھی ہمیشہ دنیا کو باور کرایا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد کی ضرورت ہے اگر اس میں ہماری مدد نہ کی گئی تو دہشت گرد جیت سکتے ہیں۔(جاری ہے)
آ صف زرداری کا کہنا تھا کہ القاعدہ اور دیگر شدت پسندوں کے خطرات پر دنیا نے پہلے کوئی کان نہیں دھرے، داعش جیسے خطرات سے متعلق یورپی اور مغربی ممالک کو بتانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں، بھارت سے تنازعات کے حل کے لیے بات کی مگر مثبت جواب نہیں ملا جب کہ سرکریک پر بھی بھارت سے معاہدہ کرنا چاہتے تھے مگر بھارت تیار نہ تھا، کشمیر کا مسئلہ اہمیت کا حامل ہے جسے اجاگر کرنا چاہتے ہیں جبکہ کشمیر کے آئندہ ہونے والے انتخابات پر بھی تشویش ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.