جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں،عبدالمالک بلوچ ،
محکمہ صحت، ڈاکٹرز اور پولیس گھناؤنے اور مکرو کاروبار میں ملوث درندہ صفت لوگوں کیخلاف کارروائی کرے، وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت
جمعرات 20 نومبر 2014 22:50
کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں، محکمہ صحت، ڈاکٹرز اور پولیس گھناؤنے اور مکرو کاروبار میں ملوث درندہ صفت لوگوں کے خلاف کاروائی کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیسن ٹریڈرز اور مرکزی انجمن تاجران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر قائمقام آئی جی پولیس اور محکمہ صحت کے حکام بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ جعلی ادویات کی شکل میں موت بیچنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، ڈرگ ایکٹ پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کر کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا، وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزیر اور محکمہ صحت کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ایسے سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائیں اور بلوچستان کو جعلی ادویات سے پاک کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز، سول سوسائٹی اور تمام مکاتب فکر کے لوگ موت کے سوداگروں کی نشاندہی کریں تاکہ حکومت ان کے خلاف کاروائی عمل میں لا سکے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.