شیعہ اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، بحرین

جمعہ 21 نومبر 2014 20:40

منامہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) بحرین حکومت نے کہا ہے کہ شیعہ اپوزیشن کی طرف سے رواں اختتام ہفتہ پر ہونے والے انتخابات کے بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود وہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے بحرین کی وزیر اطلاعات سمیرا رجب کا کہنا تھا کہ تاہم ان کی حکومت ملک میں افراتفری اور غیر ملکی مداخلت کی اجازت نہیں دے گی، خاص طور پر ایران کی جانب سے ،خاتون وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ الوفاق سمیت کسی کے ساتھ بھی بات چیت کا دروازہ بند نہیں ہو گا۔ الوفاق بحرین کی شیعہ اپوزیشن تحریک ہے۔ الوفاق اور چار دیگر اپوزیشن گروپوں نے ہفتے کے روز ہونے والے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :