کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کے بعد بھارت کو دو ٹوک جواب دیا جائے ، مولانا عبدالرحمن

جمعہ 21 نومبر 2014 22:14

راوالپنڈی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) جماعة الدعوةراوالپنڈی کے امیر مولانا عبدالرحمن نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزی کے بعد بھارت کو دو ٹوک جواب دیا جائے ، پانڈو سیکٹر پر فائرنگ بھارت کی جانب سے سرجیکل سٹرائک کرنے کی ریہرسل کرنے کی کوشش ہے ، ،کشمیر کے متعلق نواز شریف کے بیان سے کشمیریوں کا اعتماد بحال ہوگا ،نریندر مودی کے دورہ امریکہ کے بعد تسلسل کے ساتھ کنٹرول لائن کی خلاف ورزی اور نہتے شہریوں اور بلا اشتعال فوجی چوکیوں پر حملے جاری ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مرکز القدس میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مولانا عبدالرحمن نے کہا کہ پاکستان اللہ کے فضل و کرم سے ایٹمی قوت اور پوری قوم ازلی دشمن بھارت کے مقابلہ کیلئے متحدو بیدار ہے انہوں نے کہا کہ رت امریکہ کی شہہ پر عالمی اداروں سے من مانے فیصلے کرواتا ہے۔

(جاری ہے)

اس نے مقبوضہ کشمیر میں آٹھ لاکھ فوج داخل کی جس نے دن رات کشمیری مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے لیکن کشمیریوں نے بھارت کا کسی قسم کا کوئی دباؤ قبول نہیں کیا اور پاکستان کا پرچم بلند کر کے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بلند کئے پاکستان کو چاہئے کہ بھارت سے واضح طور پر کہے کہ جب تک بھارتی فوج کشمیر میں موجود رہے گی کسی قسم کے مذاکرات یا دوستی نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہاکہ انڈیا نے متعصب رویہ اختیار کیا ہوا ہے۔واجپائی جب پاکستان آیا تھا تو اسوقت بھارت کشمیر کو متنازعہ خطہ کہتا تھا لیکن اب اس کا موقف ہے کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔بھارت نے بارڈر پر پکے مورچے بنا لئے ہم نے اس کے لئے راستہ صاف کیا اور خاموشی اختیار کرتے ہوئے قومی جرم کا ارتکاب کیا،متنازعہ ترین سرزمین پر باڑ یا دیوار نہیں بن سکتی۔

ہم نے صرف دوستی کی خاطر کشمیریوں کے اعتما د کو ٹھیس پہنچائی۔ مولانا عبدالرحمان نے کہا کہ امن کے قیام کے لئے کشمیر میں سلگتی آگ کو بجھانا پڑے گا۔پاکستان کا بچہ بچہ تحریک آزادی کشمیر کے لئے جانیں قربا ن کرنے کے لئے تیار ہے کیونکہ پاکستان و کشمیر لازم و ملزوم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوکلیئر طاقت ہے لیکن اس سے بھی بڑی قوت مسلمانوں کا جذبہ ایمان ہے جسے کفریہ طاقتیں کبھی شکست نہیں دے سکتیں

متعلقہ عنوان :