وزیرِاعظم نوازشریف اقلیتوں کے خلاف توہینِ رسالت قانون کا غلط استعمال رکوائیں، اقلیتوں کے خلاف مظالم بند نہ ہوئے تو الگ صوبے کا مطالبہ کیاجاسکتا ہے، اکرم مسیح گل صدر مسلم لیگ (ق) اقلیتی ونگ کا اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب
ہفتہ 22 نومبر 2014 20:59
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔22 نومبر 2014) پاکستان مسلم لیگ اقلیتی ونگ کے مرکزی صدر اور سابق وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور اکرم مسیح گل نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے اقلیتوں کے خلاف توہینِ رسالت قانون کے غلط استعمال کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔
(جاری ہے)
مسلم لیگ ہاوٴس اسلام آباد سے جاری کردہ بیان کے مطابق انہوں نے یہ مطالبہ کوٹ رادھا کشن میں بے قصور عیسائی جوڑے کے بہیمانہ قتل کے تناظر میں نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹرز کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کیا، جسکا انعقاد مشترکہ طور پاکستانی اور امریکی عیسائیوں کی نمائندہ تنظیموں نے کیا تھا۔
مسلم لیگی راہنماء نے اپنے خطاب میں انتباہ کیا کہ اگر پاکستان میں اقلیتوں کے خلاف ظالمانہ کاروائیاں کا بروقت سدباب نہ کیا گیا تو وہ وقت دور نہیں جب اقلیتیں اپنے لئے ایک الگ صوبے کا مطالبہ کرنے پر مجبور ہو جائیں گی۔ مظاہرے سے سابق ایم پی اے پرویز رفیق، ایف آر الیاس، ولیم شہزاد، زیبا گل، عارف مسیح، جان عارف کھوکھر سمیت دیگر عیسائی راہنماوٴں نے بھی اپنے خطاب میں پاکستان میں مقیم اقلیتوں کے تحفظ کیلئے آواز بلند کی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.