بھارت کا جنگی جنون خطرناک حد تک بڑھ گیا،2 ارب 40کروڑ ڈالر کا اسلحہ خریدنے کیلئے ٹینڈر جاری

اتوار 23 نومبر 2014 13:36

بھارت کا جنگی جنون خطرناک حد تک بڑھ گیا،2 ارب 40کروڑ ڈالر کا اسلحہ خریدنے ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء ) انتہاپسند ہندو جماعت بھارتیا جنتا پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارت کا جنگی جنون خطرناک حد تک بڑھ گیا ، مودی سرکار نے خطے میں اسلحہ خریدنے کی نئی دوڑ شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے برسر اقتدار آتے ہی نہ صرف بھارتی مسلمانوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے بلکہ نریندر مودی سرکار نے خطے کے دیگر ممالک پر برتری حاصل کرنے کیلئے اسلحہ کی بے تحاشا خریداری بھی شروع کر دی ہے۔

حکومت نے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا اسلحہ خریدنے کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔ گزشتہ 30 برسوں میں بھارتی فوج کیلئے اسلحہ کی خریداری کا یہ سب سے بڑا ٹینڈر ہے جس کے بعد بھارت اپنی فوج کو انتہائی جدید اسلحہ سے لیس کر سکے گا ، منصوبے کی منظوری وزیر دفاع منوہر پریکرار نے ایک اجلاس کے دوران دی۔

متعلقہ عنوان :