اسلا م آ با د ،30 نومبر کو تحر یک انصا ف کا جلسہ، حکومت کا آزاد کشمیر اور پنجاب سے پو لیس کی 30 ہزار اضافی نفری منگوانے کا فیصلہ

اتوار 23 نومبر 2014 15:39

اسلا م آ با د ،30 نومبر کو تحر یک انصا ف کا جلسہ، حکومت کا آزاد کشمیر اور ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 30 نومبر کو اسلام آباد میں منعقدہ جلسے سے نمٹنے کیلئے حکومت نے آزاد کشمیر اور پنجاب کے مختلف اضلاع سے 30 ہزار اضافی نفری منگوانے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اضافی نفری اسلام آباد پولیس کے ہمراہ جلسے کی سکیورٹی اور نگرانی پر تعینات ہوگی جس پر 3 کروڑ روپے اضافی اخراجات ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے سکیورٹی پلان ترتیب دے کر وزارت داخلہ کو ارسال کردیا ہے۔ پلان کے مطابق ریڈ زون میں کسی بھی آتش گیر مواد کے لے جانے پر پابندی عائد ہوگی جبکہ ریڈ زون کے موجودہ سٹیٹس میں تبدیلی کئے جانے کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :