Live Updates

گوجرانوالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام جلسہ عام میں شہریوں نے میلے کا سماں بنا دیا، جگہ جگہ عمران خان ”جی آیاں نو“ ”تبدیلی آگئی ہے“ پاکستان تحریک انصاف زندہ باد کے بینرز اور بورڈ لگائے گئے

اتوار 23 نومبر 2014 20:28

گوجرانوالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام جلسہ عام میں شہریوں ..

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) گوجرانوالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام جناح اسٹیڈیم میں ہونے والے جلسہ عام میں شہریوں نے میلے کا سماں بنا دیا اور جگہ جگہ عمران خان ”جی آیاں نو“ ”تبدیلی آگئی ہے“ پاکستان تحریک انصاف زندہ باد کے بینرز اور بورڈ لگائے گئے تھے تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے ضلعی صدر رانا نعیم الرحمن ایس اے حمید ٹکٹ ہولڈر این اے 96 علی اشرف مغل ٹکٹ ہولڈر این اے 95 کی قیادت میں جلسہ گاہ بھرپور سکیورٹی انتظامات کئے ۔

جناح اسٹیڈیم کی اندرونی جلسہ گاہ کی سکیورٹی کے انتطامات ضلعی انتظامیہ اور مقامی قیادت کے فیصلے کے نتیجے میں تحریک انصاف کی مقامی قیادت کی ذمہ داری تھی ۔ صبح سے ہی تحریک انصاف کے کھلاڑی اپنے کپتان کو دیکھنے اور ان کی تقریر سننے کیلئے جناح اسٹیڈیم میں جلوسوں اور ریلیوں کی شکل میں جلسہ گاہ پہچنتے رہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز سے ہی شہر میں تہریک انصاف کے کھلاڑیوں اور مسلم لیگ ن کے درمیان کشیدگی کی فضا تھی مگر پولیس نے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کر رکھے تھے یاد رہے کہ گوجرانوالہ میں قومی و صوبائی کی نشستیں مسلم لیگ ن کے پاس ہیں تاہم پی ٹی آئی کے جلسہ عام میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے سابق اراکین اسمبلی ناظمین کی شمولیت سے پی ٹی آئی یہاں پر ایک بھرپور سیاسی قوت بن چکی ہے سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات