جنوبی وزیرستان ایجنسی میں 30ماہ کے بعد پولیو مہم دوبارہ شروع ،
پولیو مہم پاک فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ کی نگرانی میں شروع کی گئی
پیر 24 نومبر 2014 19:15
جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) جنوبی وزیرستان ایجنسی میں 30ماہ کے بعد پولیو مہم دوبارہ شروع کرد ی گئی۔پولیو مہم پاک فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ کی نگرانی میں شروع کی گئی ہے۔ زرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں وانا ،اعظم ورسک اور قریب وجوار کے علاقوں میں پولیو مہم کو تیس ماہ کے بعد دوبارہ پاک فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ کی نگرانی میں شروع کردیاگیا ہے۔
تیس ماہ قبل شدت پسندوں کی جانب سے وانا کے علاقوں میں پولیو مہم کے خلاف پمفلیٹ تقسیم کئے گئے تھے جس کے بعد وانا کے علاقوں میں پولیو مہم روک دیاگیاتھا ۔سوموار سے ایک بار پھر وانا کے مختلف علاقوں میں پولیو مہم شروع ہوگئی ہے۔جنوبی وزیرستان کے ایجنسی سرجن ڈاکٹرجہانزیب وزیر پولیو ٹیموں کی خود نگرانی کررہے ہیں ۔(جاری ہے)
وانا کے علاقوں میں پانچ سال تک کے عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے 102موبائل ٹیمیں تشکیل د ی گئی ہیں۔
سرحدی علاقوں سے امدہ اطلاعات کے مطابق پولیو مہم کامیابی سے جاری تھی اور کسی قسم کا نا خوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا تھا ۔ادھر جنوبی وزیرستان کے اوپن ایریاز میں بھی پولیو مہم شروع ہوگئیہے ۔جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل آفسر نواب خان صافی نے قبائلی بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر پولیو مہم کا باقائدہ افتتاح کردیاگیا ۔اس موقع پر جنوبی وزیرستان کے ایڈیشنل ایجنسی سرجن ڈاکٹر ولی الرحمن محسود اور قبائلی عمائدین بھی موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پولیٹیکل آفیسرنواب خان صافی کا کہناتھا کہ پولیو ایک نہایت خطرناک مرض ہے کیونکہ یہ جب کسی بچے کو لگ جاتا ہے تو اسے ساری عمر کے لئے معزور بنادیتی ہے ہے۔انھوں نے کہا کہ پولیو کا وائرس انتہائی خطرناک ہے کیونکہ اس کا وائرس ایک علاقہ سے دوسرے علاقہ میں ہوا کے زریعے بھی منتقل ہوسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر افغانستان کے قریبی علاقوں میں پولیو کا وائرس موجود ہو تو وہ باآسانی پاکستانی علاقوں میں منتقل ہوسکتا ہے۔محکمہ صحت فاٹا کے حکام کے مطابق جنوبی وزیرستان میں موجودہ حالات کی وجہ سے 78ہزار بچوں تک رسائی ناممکن تھی ۔جس کی وجہ سے جنوبی وزیرستان ایجنسی میں 78ہزار بچے پولیو کے قطرے محروم ہوجاتے تھے۔اور صرف 8ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جارہے تھے۔ انھوں نے پاک فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ کی نگرانی میں شروع ہونے والے پولیو مہم کو کامیاب قرار دیا اور کہا کہ اس مہم کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.