عوامی نیشنل پارٹی کے مقتول رہنما ڈاکٹر ضیاء الدین کے قاتلوں کی گرفتاری اور تفتیش کیلئے ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی،
مرحوم ڈاکٹر ضیاء الدین ایک مخلص سیاسی کارکن تھے،جس کے قتل کا ہمیں بڑا افسوس ہے اور ہم اس قتل کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ
منگل 25 نومبر 2014 20:27
کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی کو عوامی نیشنل پارٹی کے مقتول رہنما ڈاکٹر ضیاء الدین کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کے احکامات دیئے ہیں اور قاتلوں کی گرفتاری اور تفتیش کیلئے ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے،جس میں ایس ایس پی ایس آئی یو، ایس ایس پی ویسٹ، ایس ایس پی انویسٹیگیشن شامل ہیں،جبکہ قاتلوں کی اطلاع دینے کیلئے 20لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
یہ احکامات انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اے این پی سندھ کے جنرل سیکریٹری یونس بونیری کی قیادت میں عوامی نیشنل پارٹی کے 13 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران دیئے۔ وفد میں سابق صوبائی وزیر امیر نواب، رانا گل آفریدی، یار محمد خان، حبیب شاہ، ڈاکٹر مراد، سیف الله آفریدی، عبدالقیوم،سرفراز خان، نورشیرخان،شیر خان، محمد سعید، جہانگیر اور دیگر شامل تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.